قومی خبریں

زرعی شعبے کو صنعتکاروں کودے کرختم کر رہے ہیں وزیر اعظم مودی : راہل گاندھی

ہندوستان کے زرعی شعبے کو صنعتکاروں کودے کرختم کر رہے ہیں وزیر اعظم مودی : راہل گاندھی


کرور: (اردودنیا.اِن) کانگریس کے صدر راہل تمل ناڈو کے دورے پرہیں۔ راہل نے آج کرور میں لوگوں سے بات کی۔ اس دوران انہوں نے مرکزی حکومت پر حملہ کیا۔ راہل نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی صنعتکاروں کے حوالے کرکے ہندوستان کے زراعت کے شعبے کو ختم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم یہ دیکھیں کہ وزیر اعظم مودی نے گزشتہ 6 سالوں میں کیا کیا ہے تو ہم پائیں گے کہ ملک کمزور اور منقسم ہوگیا ہے۔ ایک ایسا ہندوستان جہاں بی جے پی-آر ایس ایس کا نظریہ ملک میں مسلسل نفرت پھیلا رہا ہے۔

راہل گاندھی نے مزید کہاکہ ہماری سب سے بڑی طاقت معیشت ہے اس کو تباہ کیا جارہا ہے۔ ہمارے نوجوان اب نوکریاں حاصل کرنے کے اہل نہیں ہیں اور یہ ان کی غلطی نہیں ہے۔ یہ ہمارے وزیر اعظم کے اٹھائے گئے اقدامات کی غلطی ہے۔ ان اقدامات میں نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے غلط عمل درآمد شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم ہمارے کسانوں پر حملہ کر رہے ہیں۔

ان کی حکومت تین نئے زرعی قوانین لے کر آئی ہے ، جو ملک کے زرعی شعبے کو ختم کرنے جارہی ہیں اور وہ صنعتی شعبے کو 2-3 صنعت کاروں کے حوالے کرنے جارہے ہیں ۔ ذرا تصور کریں کہ ان میں سے ایک قانون واضح طور پر بیان کرتا ہے کہ کسان اپنی حفاظت کے لئے عدالت نہیں جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی تامل ناڈو کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ آج ان کے دورے کا آخری دن ہے۔ اپنے دورے پر وہ کسانوں ، مزدوروں اور عام لوگوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔

آج کرور کے علاوہ وہ ڈینڈیگل بھی گئے ۔ اس سال ریاست میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ انتخابات اپریل یا مئی میں ہوسکتے ہیں۔ انتخابات کی وجہ سے تمام سیاسی جماعتیں کمر بستہ ہوچکی ہیں۔ حال ہی میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ریاست کا دورہ کیاتھا

مزید خبریں

متعلقہ خبریں

Back to top button