قومی خبریں

نتیش کماربے بس! ہندوانتہاپسند تنظیم نے مسجد پر بھگوا جھنڈا لہرایا،وزیراعلیٰ خاموش

پٹنہ 11اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ایسالگتاہے کہ نتیش کمارفرقہ پرستوں کے سامنے عاجزہوچکے ہیں۔ان کی ریاست میں فرقہ پرستی عروج پرہے،وہ اسے کنٹرول کیاکرتے،ایک لفظ بولنے کوتیارنہیں ہیں۔یہی نہیں ان کے وز یرکھلے عام متنازعہ بیانات دیتے ہیں لیکن وزیراعلیٰ خاموش رہتے ہیں۔

اب بہار میں رام نومی کے موقع پر ایک ہندو تنظیم کی مسجد میں بھگوا جھنڈا لہرانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے یہ ان کے گڈگورننس کی حقیقت بیان کرنے کے لیے کافی ہے۔

ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس انتظامیہ ہر صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ معاملہ بہار کے مظفر پور کے پارو تھانہ علاقے کے محمد پور گاؤں میں واقع ڈاک بنگلہ مسجد کا ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق رام نومی کے موقع پر انتہا پسندہندو تنظیم کے لوگ جو جلوس نکال رہے تھے، نے مسجد پر بھگوا پرچم لہرایا اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پرشیئر کیا۔

اس ویڈیو میں تنظیم کے لوگ کئی موٹر سائیکلوں پر نظر آ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ کچھ کارکنان مسجد کے گیٹ پر چڑھ کر بھگوا جھنڈا اٹھاتے نظر آ رہے ہیں۔ یہی نہیں ویڈیو میں نوجوان ہتھیار لہراتے بھی نظر آ رہے ہیں۔ رام نومی کے موقع پر ملک بھر کی چار ریاستوں میں فرقہ وارانہ تصادم کی خبریں آئی ہیں۔

اتوار کو رام نومی کے موقع پر جلوس کے دوران گجرات، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال میں پتھراؤ، آتش زنی، حملہ اور بڑے پیمانے پر تشدد پھوٹ پڑا۔ جس میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر پولیس انتظامیہ نے کئی مقامات پر کرفیو بھی نافذ کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button