فلمی دنیاقومی خبریں

لیوائس اور دیپیکا پڈوکون نے لانچ کیا اپنے پارٹنرشپ کا دوسرا سیزن

ممبئی11اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پہلے سیزن کی کامیابی کے بعدلیوائس levis اور دیپیکا پڈوکون نے اپنا دوسرا سیزن شروع کر دیا ہے۔ گرمیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے، یہ کلیکشن اس کے بہترین کلیکشن میں سے ایک ہے جو اس موسم گرما میں آپ کو ایک پرلطف احساس دلائے گا۔

پڈوکون کے سگنیچر، کول اور سیکسی اسٹائل سے متاثر، یہ کلیکشن ڈائنگ کی منفرد تکنیکوں، ہائبرِڈ سلہوٹس اور پرکشش نیوٹرل رنگوں کا ایک بہترین امتزاج ہے۔ 1970 کی دہائی کے اسٹائل سے متاثر لیوائس کے اس کلیکشن میں ڈھیلے ڈھیلے فٹنگ کپڑے شامل ہیں۔

دیپیکا پڈوکون نے کہاہے کہ میرے لیے لیوائس levis کے ساتھ پارٹنرشپ کا دوسرا سیزن گرمیوں جیسا ہے۔ چمکدار، خوشگوار اور مزے سے بھرا ہوا۔ یہ میرے اپنے انداز کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کلیکشن کا ہر پیس گرمی کا خوبصورت احساس کراتا ہے۔اس میں 90 کی دہائی سے متاثر ٹرکر اور ہائی ویسٹ ٹیپر فٹ، ہائیڈرو ڈپڈ انڈیگو سے تیار ایکسٹرا وائیڈلیگ فٹ، اور ایک آل اوور رینبو ماربلنگ پیس شامل ہے۔

ارون کمار ناتھ، ایکٹو مینیجنگ ڈائریکٹر اور سینئر ڈائریکٹر فنانس – جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور افریقہ، لیوائی اسٹراس اینڈ کمپنی نے کہا، ‘‘ہندوستان کے سب سے بڑے فیشن آئیکن کے ساتھ شراکت میں، ہم ایک ایسا کلیکشن لے کر آئے ہیں جو ہماری مشترکہ اقدار کا اظہار ہے۔

ہم شاندار شراکت داری کے اس سیزن کے منتظر ہیں۔ یہ سیزن دیپیکا اور لیوائس کی طرح تازگی، جوانی اور توانائی سے بھرپور ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button