50 سال سے پاکستان کی قید میں کیوں ہیں میجر کنول جیت سنگھ ؟ سپریم کورٹ نے مرکز سے مانگا جواب
نئی دہلی،13اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سپریم کورٹ نے بدھ کو مرکزی حکومت سے اس درخواست پر جواب داخل کرنے کو کہا، جس میں عرضی گزار نے کہا ہے کہ میجر کنولجیت سنگھ Major Kanwaljit Singh کو پاکستان کی حراست سے رہا کیا جائے۔ میجر کنولجیت سنگھ 1971 کی جنگ سے جنگی قیدی کے طور پر پاکستان میں قید ہیں۔
میجر کنولجیت سنگھ کی اہلیہ نے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ میجر سنگھ کو جنگی قیدی کے طور پر پاکستان میں قید رکھا گیا ہے۔
ساتھ ہی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل ریڈ کراس کے جنگی قیدیوں کی فہرست پیش کی جائے۔ فہرست کے مطابق جنگی قیدی کے طور پر نظر بند میجر سنگھ کو وطن واپس آنا تھا لیکن پاکستان نے اب تک انہیں غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے اس معاملے میں مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے اور اس سے جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 50 سال سے یہ معاملہ معلق ہے۔ درخواست میں کیپٹن سورو کالیا اور کارگل جنگ کے دوران جنگی قیدی کے طور پر نظر بند پانچ جوانوں کے تشدد اور قتل کے معاملے کی بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔



