احمدآباد15اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)گجرات کے کھنبھات میں رام نومی کے جلوس پر پتھراؤ کاالزام لگاکرتشدد کیا گیا۔اب کھمبھاٹ میں ضلع انتظامیہ نے تشدد کے ملزمان کی املاک پر بلڈوزر چلا دیا۔ انتظامیہ نے تشدد کے مقام پر واقع دکانوں کو تباہ کر دیا۔ رام نومی کے موقع پر کھمبھاٹ میں تشدد میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔
اس سے قبل مدھیہ پردیش کے کھرگون میں بھی تشدد اور پتھراؤ کرنے والوں کی غیر قانونی جائیدادوں کو انتظامیہ نے منہدم کر دیا تھا۔اس پرپوری دنیامیں خفت کاسامناہے ۔بتایا جا رہا ہے کہ پولیس انتظامیہ نے بلڈوزر چلا کر درگاہ کے سامنے واقع دکانوں کو توڑ دیا۔ اس دوران بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی۔ اس کے علاوہ ایس ڈی ایم سمیت تمام بڑے افسران بھی موقع پر موجود تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ جائیدادیں غیر قانونی تھیں اور یہاں مجرمانہ سرگرمیاں ہو رہی تھیں۔ اس لیے کارروائی کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گجرات میں تشدد کی سازش پہلے سے رچی گئی تھی۔ پولیس نے سازش کے الزام میں 11 افراد کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس نے بتایا تھا کہ کھمبھاٹ میں 1 مولوی اور اس کے دو معاون مولویوں نے پہلے ہی تشدد بھڑکانے کی سازش رچی تھی۔



