قومی خبریں

دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات جیتنے کے لیے فسادات کرائے جا رہے ہیں: سنجے راوت 

ممبئی،19؍اپریل :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے دہلی میں حالیہ فسادات کے حوالے سے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات جیتنے کے لیے راجدھانی میں فسادات کرائے جا رہے ہیں۔ سنجے راوت نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اس لیے فسادات کا سہارا لیا جا رہا ہے۔
فسادات کی سیاست سیاسی فائدے کے لیے کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے ہنومان جینتی اور رام نومی پر ملک میں کوئی فساد نہیں ہوا تھا۔ اہم بات یہ ہے کہ ہنومان جینتی کے موقع پر دہلی کے جہانگیر پوری میں ہفتہ کو تشدد ہوا تھا۔ جس میں کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
اس تشدد پر سنجے راوت کا یہ بیان آیا ہے۔دہلی کے جہانگیر پوری میں تشدد کے سلسلے میں پولیس نے اب تک 23 گرفتاریاں کی ہیں اور دو نابالغوں کو حراست میں لیا ہے۔ انصار اور اسلم دو روز سے پولیس کی تحویل میں ہیں۔ پولیس انصار کی فون کال کی تفصیلات کا انتظار کر رہی ہے۔ دراصل پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا انصار ماسٹر مائنڈ ہے یا اسے کہیں اور سے تشدد کو انجام دینے کی ہدایت دی گئی تھی۔
پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزم اسلم نے تفتیش میں گُلّونامی بدمعاش کا بھی ذکر کیا ہے۔ جو جہانگیرپوری کے سی بلاک میں رہتا ہے اور اس نے ہی اسلحہ اسلم کو دیا تھا۔ اسلم کو ساتھ لے کر پولیس گلوکے اڈوں پر چھاپے مار رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس تشدد میں آٹھ پولیس اہلکاروں اور ایک عام شہری سمیت نو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ نیز ان فسادات کو سیاسی رنگ دے کر دہلی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے جوڑا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button