قومی خبریں

کسان ٹریکٹر ریلی: کسانوں نے پولیس اہلکاروں پر کیا حملہ

کسان ٹریکٹر ریلی: کسانوں نے پولیس اہلکاروں پر کیا حملہ

پر
Reuters

نئی دہلی :( اردودنیا.ان ) یوم جمہوریہ کے موقع پر کسان تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں ٹریکٹر ریلی نکالے ہیں۔ مقررہ وقت سے پہلے ہی کسانوں نے سنگھو بارڈر اور ٹکڑی بارڈر پر بیریکیڈ توڑ دیں ، جس کی وجہ سے ہنگامہ برپا ہوا ہے۔ سنگھو بارڈر سے مقررہ راستے سے الگ کسان آئی ٹی او پہنچ گئے ہیں۔

پر
Reuters

کسانوں نے آئی ٹی او پر ہنگامہ کیا ۔ پہلے انہوں نے ڈی ٹی سی بس پر حملہ کیا اور پھر پولیس اہلکاروں پر کسانوں نے حملہ کیا۔ اس سے متعلق ایک ویڈیو بھی بہت وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو بہت تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ قومی دارالحکومت اور ٹکری بارڈر پر کسانوں کے کچھ گروہوں نے پولیس کی بیریکیڈتوڑ دیں اور منگل کو دہلی میں داخل ہوئے۔ اس کے بعد کسان لمبے عرصے تک مکربا چوک پر بیٹھے رہے ، لیکن پھر اس نے وہاں لگائے گئے بیریکیڈس کوتوڑنے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button