قومی خبریں

انہدامی کارروائی روکنے برنداکارت کا جرأت مندانہ اقدام

 جہانگیرپوری میں انہدامی کارروائی کو روک کر جوں کا توں موقف برقرار رکھنے سپریم کورٹ کا حکم

نئی دہلی20اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) سی پی ایم لیڈر اور پولیٹ بیورو ممبر برنداکارت جہانگیرپوری پہنچ گئیں اور سپریم کورٹ کے حکمنامہ پر عملدرآمد پر زور دیتے ہوئے وہاں بلڈوزر کے ذریعہ جاری کارروائی کو عملاً روک دیا ۔ عدالت نے این ایم ڈی سی عہدیداروں کی جانب سے انہدامی مہم کو روک دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ سپریم کورٹ نے جاریہ مہم کو روک کر جوں کا توں موقف برقرار رکھنے کا حکم دیا ۔ برنداکارت دہلی کے علاقہ جہانگیرپوری پہنچی تو انہدامی کارروائی جاری تھی ۔ انہوں نے حکام سے کہا کہ عدالت نے اس مہم کو روک دینے کے احکام جاری کئے ہیں ۔

لہذا انہدامی کارروائی فوری طور پر روکی جائے۔اتنا ہی نہیں وہ بلڈوزر کے آگے کھڑی ہوگئیں جس پر پولیس اور ان کے حامی فوری حرکت میں آئے ۔ تاہم سی پی ایم لیڈر اپنا کام کرنے میں کامیاب ہوئیں اور اسی دوران سپریم کورٹ کا آرڈر پہنچا جس کے بعد کارپوریشن نے انہدامی مہم روکی ۔ قبل ازیں دہلی پولیس نے کمیونسٹ لیڈر کو وہاں سے چلے جانے کیلئے کہا تھا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button