قومی خبریں

کشمیر: سیکورٹی وجوہات کی بنا پر یوم جمہوریہ کے موقع پر مواصلاتی خدمات معطل رہیں

سیکورٹی وجوہات کی بنا پر وادی کشمیر میں مواصلاتی خدمات سروس عارضی طور پر معطل

 


سری نگر:( اردودنیا.اِن) وادی کشمیر میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پرامن تقریب کے احتیاط کے طور پر منگل کے روز موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی تھی۔ عہدیداروں نے کہا کہ وادی میں یوم جمہوریہ پر امن طریقے سے منانے کے لئے موبائل انٹرنیٹ ٹیلیفون سروس کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا۔تاہم موبائل فون سروس بدستور جاری ہے۔

2005 سے یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کے موقع پر انٹرنیٹ سروس اور موبائل فون سروس کی معطلی وادی میں سیکورٹی کی تیاری کا ایک حصہ ہے۔ 2005 میں دہشت گردوں نے یوم آزادی کی تقریبات کے مقام کے قریب دھماکہ کرنے کے لئے موبائل فون کا استعمال کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button