قومی خبریں

اشیش مشرا نے کیا سرنڈر، لکھیم پور کھیری میں کسانوں کو کچلنے کے معاملے میں مجرم ہے وزیر کا بیٹا

لکھیم پوری،24؍اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)لکھیم پور کھیری میں کسانوں کو کچلنے کے معاملے میں قتل کے مجرم وزیر کا بیٹا آشیش مشرا نے خودسپردگی کر دی ہے۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے ہائی کورٹ کی طرف سے انہیں دی گئی ضمانت کو منسوخ کر دیا تھا اور انہیں ایک ہفتے کے اندر خودسپردگی کرنے کو کہا تھا۔ آشیش مشرا مرکزی وزیر اجے مشرا کے بیٹے ہیں۔

اشیش مشرا کو دوبارہ لکھیم پور کھیری جیل بھیج دیا گیا ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں کسانوں کے احتجاج کے دوران لکھیم پور کھیری میں کسانوں کو کچلنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس میں مرکزی وزیر کے بیٹے پرقتل سمیت کئی سنگین دفعات میں مقدمہ درج کرنے کے بعدجیل بھیج دیا گیا تھا۔

اشیش مشرا کو فروری 2022 میں الہ آباد ہائی کورٹ نے ضمانت دی تھی، جس کے بارے میں بھی سوالات اٹھ رہے تھے۔ سپریم کورٹ نے 18 اپریل کو مرکزی وزیر اجے مشرا ٹینی کے بیٹے اشیش مشرا کی ضمانت منسوخ کر دی تھی۔سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو ایک طرف رکھتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو ہر سطح پر سماعت کا حق ہے۔

اس معاملے میں متاثرین کو سماعت کے حق سے محروم کر دیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ کئی غیر متعلقہ حقائق اور ان دیکھی مثالوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا تھا۔

عدالت نے اشیش مشرا کو ایک ہفتے کے اندر خودسپردگی کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا تھا کہ ہائی کورٹ کو اشیش مشرا کی ضمانت کی درخواست پر دوبارہ غور کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button