بین ریاستی خبریں

کیا اعظم خان کی عید جیل کے اندر ہی ہوگی ؟ سپریم کورٹ ضمانت کی درخواست پر 2 مئی کو کرے گا سماعت

نئی دہلی،29؍اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سپریم کورٹ میں اتر پردیش کے سابق کابینہ وزیر اور سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کے خلاف ایک کیس میں 2 مئی کو سماعت ہوگی۔ اعظم خان کے وکیل نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے ضمانت کی درخواست میں حکم محفوظ کرنے کے بعد کافی عرصے تک فیصلہ کو التوا رکھا۔

دراصل الہ آباد ہائی کورٹ نے جائیداد کیس میں اعظم خان کی درخواست ضمانت پر سماعت مکمل کر لی ہے۔ لیکن کافی عرصے سے اپنا فیصلہ نہیں سنایا۔ اس کے ساتھ ہی 4 مئی کو الہ آباد ہائی کورٹ ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنائے گی۔ ایسے میں قیاس کیا جا رہا ہے کہ کیا اعظم خان کی عید جیل میں ہی ہوگی۔

تاہم سپریم کورٹ اب اس پورے معاملے کی سماعت 2 مئی کو کرے گی۔اعظم خان کے خلاف کل 72 مقدمات درج ہیں۔ اعظم خان کو ان میں سے 71 مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے۔ انہیں ابھی جائیداد کیس میں ضمانت ملنی ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں جیل کے اندر رہنا پڑا۔ 4 دسمبر 2021 کو اس معاملے میں سماعت مکمل ہونے کے بعد الہ آباد کورٹ نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

یوپی کے رام پور میں جوہر یونیورسٹی کے قریب 65 ایکڑ زمین امام الدین نامی شخص کی تھی جو تقسیم کے بعد پاکستان چلا گیا تھا۔ اعظم خان پر الزام ہے کہ انہوں نے ریکارڈ میں ہیرا پھیری کرکے اس زمین کو یونیورسٹی میں شامل کرلیاتھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button