قومی خبریں

بہار میں پولیس کی بے شرمی: بیٹے کی جیل سے رہائی کے عوض خاتون سے تیل مالش-ویڈیو وائرل

سہرسہ ؍پٹنہ ،29اپریل :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بہار کے سہرسہ سے ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک پولیس افسر نے شکایت لے کر آئی خاتون کو تیل مالش کروایا۔معلومات کے مطابق خاتون اپنے بیٹے کے جیل جانے سے پریشان تھی، اس لیے وہ انسپکٹر کے پاس اس کی رہائی کیلئے درخواست لے کر پہنچی، لیکن انسپکٹر نے اپنی قمیص اتار کر تیل مالش کرانے لگا ۔اس واقعے کی ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

معاملہ ایک ماہ پرانا بتایا جا رہا ہے۔ پولیس اہلکار کی شناخت سب انسپکٹر ششی بھوشن سنہا کے طور پر ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی سہرسہ ضلع کے ایس پی نے نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ایس ڈی پی او سنتوش کمار کی جانب سے تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کے بعد اسٹیشن انچارج کو فوری طورپر معطل کردیا گیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ ہم نے ایس آئی کیخلاف تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے اور اسے محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوہٹہ میں درہر چوکی کے اس وقت کے انچارج ایس آئی سنہا اپنے کمرے میں بیٹھ کر خاتون سے تیل مالش کروا رہے ہیں ۔ وہ تولیہ پہنے نیم برہنہ حالت میں بیٹھے ہیں ۔

A poor woman from the Indian State of #Bihar, whose son was in jail, massages a cop inside the police station for the release of her son from jail. 😢

Seriously, are we gonna strengthen our democracy through such a nation Mr. @MohamedNasheed ! pic.twitter.com/NF2xSa0VeY

— ADAM (@Adamiington) April 29, 2022

پولیس اہلکار کو ایک وکیل سے فون پر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے اور اسے یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ خاتون غریب ہے اور اس نے ضمانت کے طور پر 10,000 روپے کا بندوبست کیا تھا۔ ایف آئی آر کی کاپی، رابطہ کی تفصیلات وغیرہ پیر کو بھیجی جائیں گی، انہیں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button