بین الاقوامی خبریں

ہالینڈ میں مسلسل چوتھی شب مظاہرے اوربدامنی

ہالینڈ میں مسلسل چوتھی شب مظاہرے اوربدامنی

کےلندن : (ایجنسی) ہالینڈ میں مسلسل چوتھی شب بھی مظاہروں اور دنگا فساد کا سلسلہ جاری رہا۔ زیادہ تر نوجوانوں کی طرف سے کیے جانے والے یہ مظاہرے کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن میں سختی اور رات کا کرفیو نافذ کرنے کے خلاف ہو رہے ہیں۔گزشتہ شب مظاہروں کی شدت میں مزید اضافہ ہوا۔

کے

مظاہرین نے گاڑیوں اور املاک کو نقصان پہنچایا اور ان کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے 400 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ہالینڈ میں دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی مرتبہ ملک بھر میں رات کا کرفیونافذ ہے تاکہ کورونا وائرس کی تبدیل شدہ شکل کے پھیلاؤ کے امکانات کو کم کیا جا سکے۔مزید پڑھیں

متعلقہ خبریں

Back to top button