قومی خبریں

راجستھان :گنگا نگر میں پٹرول کی قیمت 101 روپئے فی لیٹر

پٹرول – ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بدستور جاری


نئی دہلی ،27؍جنوری (اردودنیا.اَن) بدھ کے روز ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ یہ مہینے میں دسواں موقع ہے اور مسلسل دوسرا دن جب تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

راجستھان کے گنگا نگر میں پٹرول کی قیمت 100 روپئے فی لیٹر کو عبور کر چکی ہے۔ گنگا نگر میں عام پٹرول 98.40 روپئے فی لیٹر اور پریمیم پٹرول 101.80 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ ڈیزل 90 روپئے سے تجاوز کر گیا ہے۔اس کے علاوہ ممبئی میں پیٹرول 92.86 اور دہلی میں 86.30 روپئے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ جنوری میں اب تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 باراضافہ ہوا ہے۔

آج ڈیزل اور پٹرول دونوں میں 25-25 پیسے کا اضافہ کیاگیا ہے۔ اس ماہ دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 2.59 روپئے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2.61 روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔ 7 دسمبر کو دہلی میں پٹرول 83.71 روپئے اور ڈیزل 73.87 روپئے فی لیٹر فروخت ہوا۔ اس کے بعد 29 دن تک ان کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا۔ اس ماہ پہلی بار 6 جنوری کو قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button