بین الاقوامی خبریں

ریتلا طوفان سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور مشرقی علاقوں سے ٹکرا گیا

ریاض ، 18 مئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سعودی عرب میں ریتلا طوفان کل منگل کو دارالحکومت ریاض اور مملکت کے مشرقی علاقوں سے ٹکرا گیا۔ٹنوں مٹی کے ساتھ آنے والا یہ طوفان گرد و غبار کی شکل میں دارالحکومت ریاض سے ٹکرایا اور ریاض کی شمالی گورنریوں تک پہنچ گیا۔ آنے والے گھنٹوں میں یہ طوفان مزید آگے بڑھ سکتا ہے۔گردو غبار کا طوفان عراق کے صحراؤں سے اٹھا جو کویت سے گذر کر آج شام کو حفر الباطن اور الارطاویہ میں پہنچ گیا۔ دھول اور ریت کا طوفان منگل کی صبح سعودی دارالحکومت ریاض سے ٹکرایا۔طوفان نے وسطی علاقے اور مشرقی علاقے کی گورنریوں کو بھی متاثر کیا اور یہ حد نگاہ کو محدود کر دیا۔

سانس کے عارضے کے شکار افراد کے لیے یہ طوفان مزید مسائل پیدا کر سکتا ہے۔مملکت میں آنے والے گردو غبار کے طوفان پر سعودی عرب کی وزارت صحت نے دمہ کے مریضوں، بچوں، بوڑھوں اور دل کے مریضوں کو متعدد خطوں میں گردو غبار کی موجودہ لہر سے خبردار کیا۔ وزارت صحت نے سانس کے مسائل سے بچنے ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو میں وزارت صحت نے غبار کی لہروں کے بارے میں شہری دفاع اور موسمیاتی رہنما خطوط پر عمل کرنے، ریت کے طوفان کے دوران باہر جانے سے گریز کرنے، وینٹیلیشن کے اچھے آلات والی جگہوں پر رہنے اور ایسے ذرائع کو بند کرنے کی سفارش کی ہے جہاں سے ہوا نکل سکتی ہے۔سعودی عرب کی قصیم یونیورسٹی میں ماہر موسمیات ڈاکٹرعبداللہ المسند نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی علاقے اور ریاض میں سفید گردو غبار کے دوران شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور چہرے کو ماسک سے ڈھانپیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button