
پارلیمنٹ کینٹین میں اب 100 روپے کی ’ویجٹیرین پلیٹ‘، 700 روپے میں ’نان ویجٹیرین پلیٹ‘

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن) پارلیمنٹ کی کینٹین میں اب ممبران پارلیمنٹ سمیت دیگر عملے اور دیگر افراد کو کھانے کی زیادہ قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ نئی قیمت کی فہرست کے تحت اب پارلیمنٹ کی کینٹین میں ایک شاکاہاری پلیٹ 100 اور ماساہاری بوفہ 700 روپے میں ملے گا۔ حال ہی میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے پارلیمنٹ کی کینٹین سے کھانے پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کہا تھا کہ اب پارلیمنٹ کی کینٹین ناردرن ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (آئی ٹی ڈی سی) کے ذریعہ چلائی جائے گی۔
لوک سبھا سکریٹریٹ کے ذریعہ جاری کینٹین میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کی فہرست کے مطابق، 27 جنوری سے یہاں 58 کھانے کی اشیاء دستیاب ہوں گی، جن میں سبزی خور اورگوشت خور دونوں لطف لے سکتے ہیں۔ اب بوفہ لنچ 700 روپے میں دستیاب ہوگا۔ اب سبزی والی بریانی کی قیمت 50 ہے،
جبکہ چکن بریانی کی ایک پلیٹ میں 100 روپے میں آئے گی۔ سبزی والی تھالی اب 100 روپے اور چکن بریانی 75 روپے اور مٹن بریانی 150 روپے میں دستیاب ہوگی۔
اس سے قبل چکن سالن کی پلیٹ 50 روپے ، چکن بریانی 65 روپے ، سبزی والی پلیٹ 35 روپے ، سلاد 9 روپے میں اور چائے 2 روپے میں دستیاب تھی۔ نئی قیمت کے مطابق بوفہ (سبزی والا) 700 روپے اور بوفہ (سبزی والا) 500 روپے میں دستیاب ہوگا۔



