قومی خبریں

دہشت گردی کی مالی معاونت کیس میں کشمیری علیحدگی پسند لیڈر یاسین ملک مجرم قرار

نئی دہلی، 19 مئی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کشمیری علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک کو دہشت گردی کی فنڈنگ کیس میں مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔ یاسین ملک کی سزا کے تعین کے لیے این آئی اے عدالت میں سزا پر بحث 25 مئی سے شروع ہوگی۔دہلی کی ایک عدالت میں یاسین ملک نے دہشت گردی کی مالی معاونت کیس میں الزامات کو قبول کر لیا تھا جس کے بعد عدالت نے آج ملک کو مجرم قرار دیا۔ملک، حال ہی میں دہلی کی ایک عدالت کے سامنے مبینہ دہشت گردی اور علیحدگی پسند سرگرمیوں سے متعلق ایک معاملہ میں جس نے 2017 میں وادی کشمیر میں بدامنی پیدا کی تھی۔

سخت غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یواے پی اے) اور مختلف دفعات کے تحت اس کے خلاف لگائے گئے تمام الزامات کو قبول کر لیا گیا تھا۔کشمیر کے علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ کی این آئی اے عدالت میں اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کو قبول کیا تھا۔یاسین ملک نے عدالت کو بتایا تھاکہ وہ یو پی اے کی دفعہ 16 (دہشت گردانہ سرگرمی)، 17 (دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے فنڈ اکٹھا کرنا)، 18 (دہشت گردانہ کاروائی کی سازش) اور 20 (دہشت گرد گروپ یا تنظیم کا رکن ہونا) کے قصوروار ہیں۔ اور ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 120-بی (مجرمانہ سازش) اور 124-اے (غداری) کے تحت الزامات کو چیلنج نہیں کرنا چاہتا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ دہشت گردی سے جڑا یہ کیس 2017 کا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button