قومی خبریں

پنجاب: پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں دو افراد گرفتار

چنڈی گڑھ، 19 مئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پنجاب پولیس نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔پنجاب پولیس نے بدھ کو ان دونوں افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پنجاب پولیس کے دعویٰ کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت کولکاتہ کے اینٹلی کے رہنے والے ظفر ریاض اور بہار کے مدھوبنی کے رہنے والے اس کے ساتھی محمد شمشاد کے طور پر ہوئی ہے۔ پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سرحد پار سے کام کرنے والے جاسوسی نیٹ ورک کا پتہ لگاتے ہوئے، ریاست کے خصوصی آپریشنز سیل نے ظفر ریاض اور اس کے معاون محمد شمشاد کو گرفتار کیا ہے۔

جو امرتسر کے میراکوٹ چوک میں کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے۔ پولیس نے دونوں کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔پنجاب پولیس کے مطابق ریاض نے پاکستانی شہری رابعہ سے شادی کی تھی۔ شروع میں رابعہ ریاض کے ساتھ کولکاتہ میں رہتی تھی۔ 2012 میں ریاض نے اپنے سسرال والوں کے کہنے پر لاہور پاکستان میں رہنا شروع کیا۔ریاض اکثر علاج کے لیے ہندوستان آیا کرتا تھا۔ اس دوران وہ پاکستانی انٹیلی جنس افسر اویس کے رابطے میں آیا اور اس کے لیے جاسوسی کرنے لگا۔ اس میں شمشاد نے ان کا ساتھ دیا۔ شمشاد نے امرتسر میں ایئر فورس اسٹیشن اور چھاؤنی کے علاقہ کی تصاویر بھی لی اور ریاض کو دیں۔ جسے اس نے آئی ایس آئی کے اوبیس تک پہنچائی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button