سرورققومی خبریں

نیمچ موب لنچنگ: جین مذہب کے معمر شخص کی مسلمان سمجھ کر پٹائی ،موت کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع

بھوپال ، 21 مئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) مدھیہ پردیش میں ایک جین مذہب سے تعلق رکھنے والے معمر شخص کو مسلمان سمجھ موب لنچنگ سے موت کے بعد سیاست شروع ہوگئی ہے۔اس پر کانگریس نے براہ راست بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا ہے اور اس واقعہ پر سوالات اٹھائے ہیں۔ کانگریس لیڈر جیتو پٹواری نے نیمچ واقعہ پر کہا کہ بی جے پی والے کسی کو بھی مسلمان ہونے کے شبہ میں مار دیں گے۔ اس معاملہ کی تحقیقات ہونی چاہیے اور ملزمان کے خلاف کیس درج ہونا چاہیے، کیونکہ اس ویڈیو میں بہت سے لوگ نظر آ رہے ہیں۔آپ کو بتاتے چلیں کہ الزام ہے کہ بزرگ پر یہ حملہ انہیں مسلمان سمجھ کر کیا گیا۔

حالانکہ ان کا تعلق جین برادری سے تھا۔ اس واقعہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس کے بعد مدھیہ پردیش کی سیاست میں الزامات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس معاملے میں مرکزی ملزم دنیش کشواہا کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے۔اس سے قبل کانگریس کے ریاستی صدرکمل ناتھ نے مدھیہ پردیش میںیہ کیا ہورہا ہے ۔ دگ وجے سنگھ نے بی جے پی لیڈر ہونے کے الزام میں گرفتاری کے لیے حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔ کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ نے اس واقعہ سے متعلق ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ بی جے پی لیڈر دنیش کشواہا کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

دیکھتے ہیں گرفتاری ہوتی ہے یا نہیں۔دریں اثنا مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے دگ وجے سنگھ اور کمل ناتھ پراپنے مخصوص انداز میں جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ہندو مذہب یا دیوی دیوتاؤں کے خلاف بات کرتے ہیں، دگ وجے سنگھ کی حمایت ہوگی۔ کیا کسی نے ان لوگوں کی حمایت کی ہے جو دوسرے مذاہب کے خلاف بولتے ہیں ۔نروتم مشرا نے کہا کہ دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر رتن لال کی حمایت کرنا بھی اس کی ایک مثال ہے۔خیال رہے کہ مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع کے مناسا میں جمعہ کو ایک 65 سالہ جین مذہب سے تعلق رکھنے والے شخص کو مسلمان سمجھ کر پیٹا گیا۔

اس معمر شخص پر حملہ کرنے والا ملزم بی جے پی لیڈر بتایا جا رہا ہے۔ بزرگ کی شناخت رتلام ضلع کے بھنور لال جین کے طور پر ہوئی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق جین معذور تھا اور اسے یادداشت سے متعلق مسائل تھے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک شخص بوڑھے کو مسلسل تھپڑ مار ا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button