بجٹ اجلاس سے قبل راجیہ سبھا چیئرمین نے 31 جنوری کو طلب کیا فلور رہنماؤں کا اجلاس

نئی دہلی: ( اردونیا.اِن) راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل 31 جنوری کو ایوان بالا کے قائدین کا اجلاس اپنی رہائش گاہ پر طلب کیا ہے۔ نیز راجیہ سبھا کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی (بی اے سی) کا اجلاس 29 جنوری کو ہوگا۔ بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جائے گا۔لوک سبھا اسپیکر اوم بیرلا نے کہا تھا کہ بجٹ اجلاس کا پہلا حصہ 29 جنوری سے 15 فروری تک شروع ہوگا اور سیشن کا دوسرا حصہ 8 مارچ سے 8 اپریل تک جاری رہے گا۔
برلا نے یہ بھی کہا تھا کہ راجیہ سبھا صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک اور لوک سبھا شام 4 بجے سے 9 بجے تک وقفہ صفر اور وقفہ سوال کے ساتھ جاری رہے گا ۔ ممبران پارلیمنٹ سے بجٹ اجلاس کی شروعات سے قبل کورونا کے کا RT-PCRٹیسٹ کروانے کو کہا گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن مالی سال 2021-22 کا بجٹ یکم فروری کو پیش کریں گی۔ مودی سرکار کے دوسرے دور کا یہ تیسرا بجٹ ہوگا۔ 2019 میں لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے فروری 2019 میں عبوری بجٹ پیش کیا گیا اور پھر جولائی 2019 میں مکمل بجٹ پیش کیا گیا ۔ اس وقت کے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے مودی سرکار کے پہلے دور میں پانچ بار بجٹ پیش کیا تھا۔



