اسپورٹس

یو اے ای کے سابق کپتان میچ فکسنگ کے مجرم ، آئی سی سی نے کیا معطل

یو اے ای کے سابق کپتان میچ فکسنگ کے مجرم ، آئی سی سی نے کیا معطل

سی
آئی سی سی

دبئی : (اردودنیا.اِن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے متحدہ عرب امارات کے دو کھلاڑیوں محمد نوید اور شیمان انورکو 2019 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے میچ فکسنگ کا مجرم پائے جانے کے بعد منگل کو معطل کردیا۔ متحدہ عرب امارات کے سابق کپتان نوید اور ٹاپ آرڈر بیٹسمین شیمان کو آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت دو جرائم کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے ٹریبونل کے سامنے سماعت کے اپنے حق کا استعمال کیاتھا۔

آزاد انسداد بدعنوانی کے ٹریبونل کی سماعت کے بعد آئی سی سی نے ایک بیان میں کہاکہ یہ دونوں کھلاڑی معطل رہیں گے اور مقررہ وقت پر ان پر پابندی عائد کی جائے گی۔ اس میں مزید کہا گیا کہ یہ دونوں کھلاڑی آئی سی سی مرد ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر 2019 کے میچ کو فکس کرنے یا نتائج کو متاثر کرنے کے لیے معاہدے یا کوشش میں شامل تھے۔ان دونوں کو اسی ٹورنامنٹ کے دوران کرپٹ پیش کش کے بارے میں اینٹی کرپشن یونٹ کو مطلع نہ کرنے کابھی قصوروار قرار دیا گیا ۔ فاسٹ بولر نوید کو 2019 میں ٹی 10 لیگ کے دوران اسی طرح کی خلاف ورزی کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں

متعلقہ خبریں

Back to top button