قومی خبریں

ہندوستان:گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12689 نئے کیسز، 137 اموات

ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12689 نئے کیسز، 137 اموات

نئی دہلی : (اردودنیا.اِن) ہندوستان میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 12689 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ، نئے مریضوں کے ساتھ مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 10689527 ہوگئی۔ مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 137 افراد کی موت ہوچکی ہے ، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 153724 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق منگل کی صبح تک 10359305 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ صحت یابی کی قومی اوسط 96.91 ہے۔ شرح اموات 1.43 فیصد ہے۔ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 176498 ہوگئی ہے جو کل کیسز کا 1.65 فیصد ہے۔

یہ مسلسل آٹھواں دن ہے جب زیرعلاج مریضوں کی تعداد دو لاکھ سے کم ہے۔ 7 اگست کو ہندوستان میں کورونا وائرس کے کیسز20 لاکھ کو عبور کرچکے تھے ، جبکہ 23اگست کو یہ 30 لاکھ ، 5 ستمبر 40 لاکھ اور 16 ستمبر کو 50 لاکھ سے زیادہ کو عبور کرچکے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button