سرورقفلمی دنیا

میں اسلام قبول کر کے بہت خوش ہوں:اداکارہ دیپیکا ککڑ

ممبئی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)انتہا پسندوں کی جانب سےتنقید کانشانہ بننے والی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔ ٹی وی کے مشہور ڈرامے’سسرال ثمر کا ‘ سے مشہور ہونے والی اداکار نے حال ہی میں میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں مسلمان ہونے پر فخر ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ان کی زندگی کا کچھ مخصوص حصّہ نجی ہے اور وہ اپنی زندگی کے اس حصّے میں کسی کا داخلہ پسند نہیں کریں گی۔

دیپیکا ککڑ نے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ’اسلام قبول کرنا مکمل طور پر میرا اپنا فیصلہ تھا جس میں میرے گھر والوں نے بھی میرا ساتھ دیا اور جب میں نے اپنی مرضی سے مذہب تبدیل کیا ہے تو اس لیے اس فیصلے کے مشکل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے یہ فیصلہ کسی کو تکلیف پہنچانے کے لئے نہیں کیا تھا بلکہ میں اسلام قبول کر کے بہت خوش ہوں ۔ اداکار شعیب ابراہیم کے ساتھ شادی کرنے سے پہلے اسلام قبول کیا تھا اور اپنا نام بھی تبدیل کرکے فائزہ رکھ لیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button