فلمی دنیا

بھول بھولیا 2؍نئے ستاروں سے سجی ایک ہارر کامیڈی فلم ہے

فلم تجزیہ : انصاری حنان

فلم بھول بھولیا 2 ایک مزاحیہ ہارر فلم ہے جو اپنی پچھلی فرنچائیزی یعنی بھول بھولیا سے کچھ مختلف ہے۔ انیس بزمی کی ہدایرکاری میں بنی یہ فلم ناظرین کو جوڑے رکھتی ہے جس کے پیچھے اس کی عمدہ کہانی اور تجسس پر مبنی مناظر ہیں، گزشتہ فرنچائیز میں اکشے کمار، شائنے اہوجا کے ساتھ ودیا بالن نظر آئی تھی لیکن بھول بھولیا ٢ میں اداکاروں کی کافی تبدیلی نظر آئی جیسے بھول بھولیا ٢ میں مرکزی کردار میں اکشے کمار کے بجائے نوجوان ابھرتے ستارے کارتک ارین، کیارا آدوانی، تبو وغیرہ اپنی اداکاری کے جلوہ بکھیرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

بھول بھولیا ٢ نئے ستاروں سے سجی ایک ہارر کامیڈی فلم ہے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ذریعہ بہت سی تبدیلیاں خوش آئند ثابت ہوتی نظر آرہی ہے وہیں ستاروں کی تبدیلی میں راجپال یادو کے کردار کو کسی اور ستارے سے تبدیل نہ کرنا ایک بہترین فیصلہ رہا کیوں کہ انہوں نے اپنی مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کو بہت لطف اندوز کیا ہے انہی کے ساتھ سنجے مشرا کی اداکاری بھی خوب نظر آئی اندونو ہی اداکاروں نے فلم میں ایک جوتشی کا کردار ادا کیا ہے۔

جبکہ مرکزی کردار میں کارتک اور کیارا کی جوڑی بھی شائقین کو پسند آئی ہے وہیں تبو نے ایک چڈیل (فلم کا اہم رول) ادا کیاہے اور فلم میں تبو کا ڈبل رول دکھایا گیا ہے، فلم میں اکثر مناظر ریاستِ راجستھان کے ہیں اور تقریبا پوری فلم ایک وسیع ہویلی میں فلمائی گئی ہے مجموعی طور پر فلم تفریح اور تجسس سے لبریز ایک عمدہ فلم ہے جو شائقین کے لئے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ہم فلم بھول بھولیا ٢ کو پانچ میں سے چار ستارے دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button