بھوپال،12جون :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مدھیہ پردیش کے بھوپال میں ایک خاتون کی سرجری ہوئی اور اس کے چہرے پر 118 ٹانکے آئے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب مردوں کے ایک گروپ نے اس پر پیپر کٹر سے حملہ کیا، جب اس نے جنسی زیادتی کی کوششوں کی مزاحمت کی تھی،اس کا انکشاف پولیس نے کیا ہے۔ یہ واقعہ جمعہ کو بھوپال کے ٹی ٹی نگر علاقے میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون جمعہ کو اپنے شوہر کے ساتھ ٹی ٹی نگر کے روشن پورہ میں سری پیلس ہوٹل گئی تھی جب بائک پارکنگ کو لے کر اس کے اور ملزم کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔
انہوں نے اس پر فحش تبصرے کیے اور سیٹیاں بجائیں، جب کہ اس کا شوہر ہوٹل کے اندر تھا۔ حکام نے بتایا کہ خاتون نے ملزم کا سامنا کیا، اور تین میں سے ایک کو تھپڑ بھی مارا۔ اس کے بعد وہ ہوٹل میں اپنے شوہر کے پاس چلی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ دو ملزمان بادشاہ بیگ اور اجے عرف بٹی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور تیسرے ملزم کی گرفتاری تلاش جاری ہے۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج صبح جوڑے کی عیادت کی اور انہیں اس کے علاج کے لیے مکمل مدد کا یقین دلایا۔چوہان نے خاتون کی ہمت کی تعریف کی اور 1 لاکھ روپے کا انعام کا اعلان کیاہے۔انہوں نے کہا کہ قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔



