تہران ،13جون :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وینزویلا کے صدر نکولس مادورو Nicolás Maduro Moros نے 11 مئی کو قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں الجزیرہ کی صحافی شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین نے ہم سب کے لیے درد ہے اور فلسطین میں ہونے والے مظالم کا درد اور تکلیف ہم بھی محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے Espan TV (ایرانی پبلک براڈکاسٹنگ کمپنی سے منسلک ایک ہسپانوی زبان کا ٹیلی ویڑن چینل) کے ساتھ ایک ٹیلی ویڑن انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ فلسطینی کاز انسانیت کا سب سے مقدس مقصد ہے اور یہ کہ مقبوضہ فلسطین فلسطینی قوم کا وطن ہے۔
انسانیت کے لیے تین اہم ترین توحیدی مذاہب کا مرکز اور تمام انبیا کے سفر اور گذرگاہ کہلانے والی سرزمین ہے۔بولیورین رہنما نے ہفتے کے روز ایرانی دارالحکومت تہران پہنچنے کے بعد کہا کہ قابض اسرائیلی فوج ہر روز فلسطینی مردوں اور عورتوں کو قید، تشدد اور قتل کرتی ہے۔مادورو نے پوچھا کہ نام نہاد عالمی برادری اس بارے میں کیا کہتی ہے کہ فلسطین میں قابض افواج کے ہاتھوں جو کچھ ہو رہا ہے، یہ سلسلہ کب تک جاری رہنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطین ایک ایسا درد ہے جو جلد ہی امید میں بدل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمار ملک فلسطینی کاز کی بھرپور حمایت جاری رکھنے، اسرائیلی جرائم کی مذمت، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے فلسطینی آواز کا مظاہرہ کرنے اور فلسطینی عوام کی جدوجہد اور تنظیموں کو دوبارہ متحد کرنے میں ان کا ساتھ دینے کا عہد کرتا ہے۔



