جرائم و حادثات

بہار: 5 سال کے بچے کا اغوا، موٹرسائیکل سوا ر مجرموں نے دیا واقعہ کوانجام

بہار: 5 سال کے بچے کا اغوا، موٹرسائیکل سوا ر مجرموں نے دیا واقعہ کوانجام

مدھوبنی : (اردودنیا.اِن)مدھوبنی کے ناریہہ گاؤں کے تھانہ چھجنا گاؤں میں منگل کی شام ہی ایک 5 سالہ بچہ لاپتہ ہوگیا۔ بتایا جارہا ہے کہ بچے کی گمشدگی کے پیچھے اہل خانہ کو تاوان کا خدشہ ہے۔

دریں اثناء 30 لاکھ روپے کے تاوان کی بات سامنے آرہی ہے لیکن کوئی بھی اس پر کچھ بولنے کو تیار نہیں ہے۔لواحقین نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ان کاچندہ مانگے کولے کرجو تنازع ہواتھا،اسی وجہ سے بچہ لاپتہ ہوگیا ہے۔

تنازعہ کی وجہ سے بچے کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کیس کی تفتیش شروع کردی ہے۔ابھی تک 2 افراد کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے۔ مدھوبنی کے ایس پی ڈاکٹر ستیہ پرکاش نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے، اس لئے اس کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں بتایا جاسکتا لیکن معاملہ جلد ہی حل کرلیا جائے گا۔

مزیدخبریں

متعلقہ خبریں

Back to top button