فلمی دنیا

دانتوں کی غلط سرجری نے اداکارہ سواتی ستیش کا چہرہ بگاڑ دیا

ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دانتوں کی غلط سرجری نے کنڑ اداکارہ سواتی ستیش کا چہرہ بگاڑ دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی مقامی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سواتی ستیش نے اس امید پر روٹ کنال کی سرجری کروائی تھی کہ اس سے انہیں اپنے دانتوں کے درد سے نجات ملے گی لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ یہ سرجری ان کا چہرہ ہی بگاڑ دے گی۔

سوشل میڈیا پر سواتی کی سرجری سے قبل اور بعد کی تصاویر کا موازنہ کیا جارہا ہے جس واضح طور پر دیکھا جاسکتا کے کہ سرجری کے بعد اداکارہ کے ہونٹ۔ منہ اور ناک کافی حد تک سوج گئے ہیں۔تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سواتی کے مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کے لیے کافی پریشان ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق 20 دن ہوچکے ہیں کہ اداکارہ کا چہرہ سوجا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور اس کا اندازہ ہی لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کس قدر تکلیف اور صدمے میں مبتلا ہوں گی۔سواتی کلینک کے خلاف قانونی کارروائی پر بھی غور کر رہی ہیں تاہم وہ اب دوسرے اسپتال سے اپنے سوجے ہوئے چہرے کا بھی علاج کروا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button