بین ریاستی خبریں

نتیش کابینہ کی توسیع اب فروری کے پہلے ہفتہ میں متوقع!

نتیش کابینہ کی توسیع اب فروری کے پہلے ہفتہ میں متوقع!


پٹنہ : (اردودنیا.اِن)نتیش کابینہ کی توسیع اب فروری کے پہلے ہفتہ میں متوقع ہے۔ دراصل وزیراعلی نتیش کمار اپنی حلیف بی جے پی کے ساتھ تال میل کرکے پہلے 12ارکان قانون ساز کونسل کی نامزدگی کا کام مکمل کرانا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد ہی وزارت کی توسیع ہوگی۔ وزارت کی توسیع کے بعد تمام بورڈوں کارپوریشنوں اور اہم کمیٹیوں کے سربراہوں کی نامزدگی بھی ہونی ہے لیکن ابھی تک اس پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

بہار میں نتیش کمار کی کابینہ میں توسیع کی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ نتیش کی کابینہ میں فروری کے پہلے ہفتے میں توسیع کردی جائے گی۔ تاہم، نتیش کابینہ میں، بی جے پی اور جے ڈی یو سے کتنے لوگ ہوں گے۔ یہ واضح نہیں ہے۔ یہاں، انچارج جنرل سکریٹری اور بی جے پی میں فہرست کے بارے میں ریاستی رہنماو?ں کے مابین گفت وشنید جاری ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق بہار میں بی جے پی کو چیلنج ہے کہ وہ اپنے سینئر قائدین کو کابینہ میں اہم وزارت فراہم کرائے۔بی جے پی کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین کے ایوان بالا رکن منتخب ہونے کے بعدسے یہ خبریں گشت کررہی ہیں کہ انہیں اہم وزارت سونپی جائے گی۔ چونکہ دو نائب وزرائے اعلی جو بی جے پی کوٹہ سے بنائے گئے ہیں وہ عوام کے توقعات پر پورے نہیں اتررہے ہیں اس لئے بی جے پی کی بھاری بھرکم شخصیت سید شاہنواز حسین کو اہم وزارت ملنی ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے ایجنڈے کو نافذ کرنے کیلئے سید شاہنواز حسین اہم کردار ادا کرسکتے ہیں امید ہے کہ انہیں وزارت داخلہ یا دیگر اہم وزارت مالیات کی وزارت انہیں سونپی جاسکتی ہے۔ اس سلسلے میں مسلسل سیاسی حلقوں میں وہ موضوع بحث ہیں۔

کل ہی سید شاہنواز حسین اور مکیش سہنی کی حلف برداری ہونی ہے اس کے بعد انہیں وزارت کی اہم ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔ ویسے آج سید شاہنواز حسین نے اپنے ٹوئٹر پر جو ٹوئٹ کیا ہے اس سے سیاسی حلقوں میں ہلچل ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بی جے پی کارکنان کے ساتھ جرائم کے واردات ہورہے ہیں۔اظفر شمسی جیسے لیڈر پر قاتلانہ حملہ افسوسناک ہے۔اس کیلئے نتیش حکومت ذمہ دار ہے۔

مزیدخبریں

متعلقہ خبریں

Back to top button