قومی خبریں

بنگال انتخابات: 193 سیٹیں طے 92سیٹوں پرکانگریس تو 101 سیٹوں پرلڑیں گے لیفٹ امیدوار:ادھیررنجن

بنگال انتخابات: 193 سیٹیں طے 92سیٹوں پرکانگریس تو 101 سیٹوں پرلڑیں گے لیفٹ امیدوار:ادھیررنجن

کانگریس
کولکاتہ: (اردودنیا.اِن) اس سال مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس انتخاب میں کانگریس نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی ایم) کے ساتھ اتحادکیا ہے۔ بنگال میں کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے بتایا ہے کہ اب تک اس اتحاد کے 193 سیٹوں پرلڑنے پر فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان میں سے 92 نشستوں پر کانگریس اور بائیں بازو (سی پی ایم) کے امیدوار 101 نشستوں پر لڑیں گے۔ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ انتخابی اتحاد کے لئے یہ ایک بہت بڑا فیصلہ ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پچھلے انتخابات میں بائیں بازو کی جماعتیں کانگریس کے ساتھ مل کر 33 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی،

اس بار بھی انہیں نشستوں پر مقابلہ کریں گی۔ادھر کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن نے 26 جنوری کو کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران دہلی میں ہونے والے تشدد کا ذمہ دار مرکزی حکومت کو قرار دیا ۔ ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ یہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔ حکومت نے ایک مقصد کے تحت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کچھ حکومت کی نگرانی میں ہورہا ہے۔

مزیدخبریں

متعلقہ خبریں

Back to top button