بین الاقوامی خبریں

عازمین حج کو فوڈ مصنوعات کی جانکاری بارے 12 زبانوں میں آگاہی پروگرام

ریاض ، 23جون :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے اور مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ہوائی اڈے پر آگاہی کے دو ونگز تیار کیے ہیں، تاکہ عازمین حج کو کھانے پینے کی اشیا کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے اور حج کے موقعے پران کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے میں ان کی مدد کی جا سکے۔فوڈ اتھارٹی نیعازمین حج کو معلومات اورعلمی مشورے فراہم کرنے کے لیے 12 زبانوں میں رہنمائی کی سہولت فراہم کی ہے۔

عازمین حج کوعربی کے علاوہ انگریزی، فرانسیسی، اردو، ہندی، بنگالی، مالے (ملائی) ، بہاسا (انڈونیشیائی) اورترکیہ ساتھ ساتھ اس سال پہلی بار تین نئی زبانوں اسپانوی، روسی اور چینی میں بھی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔فوڈ اینڈ ڈرگزاتھارٹی نے اپنے ونگز میں طباعت شدہ، بصری اور آڈیو رہ نمائی کا مواد فراہم کیا جن میں حج کے دوران کھانے پینے، ادویات، آلات اور طبی مصنوعات کے شعبوں میں بیداری کے پیغامات فراہم کیے گیے ہی۔

ان کا مقصد حجاج کرام کو تعلیم دینا ہے تاکہ حج کے دوران عازمین کو مناسک خوراک اور ادوایات کی فراہمی سے ان کی صحت کی ضمانت دی جا سکے۔سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگز اتتھارٹی کی جانب سے حج کے موقع پر عازمین کی کھانے پینے کی مصنوعات کے بارے میں رہنمائی کے لیے باقاعدہ ورکشاپش کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔


40 ہزار عازمین حج نے طواف قدوم ادا کرلیا

ریاض ، 23جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) سعودی عرب کی وزارتِ حج وعمرہ کے زیراہتمام ارباب الطوائف رابطہ مرکز کے طواف پروگرام کے تحت 40,000 سے زائد عازمین حج نے طواف قدوم کے مناسک ادا کیے ہیں۔ ان عازمین حج میں زیادہ تر ترکیہ، یورپ، امریکا، آسٹریلیا، عرب ممالک، غیر عرب افریقی ملکوں اور جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے مسلمان شامل ہیں جواس سال 1443ھ کے مناسک حج ادا کرنے کے لیے مکہ معظمہ پہنچے ہیں۔

سنٹرل طواف پروگرام کے نگران ڈاکٹرعثمان قزاز نے بتایا کہ حج کی ذمہ داریوں کے لیے ضروری منصوبے اور طریقہ کار بشمول تربیت یافتہ انسانی کیڈرز کی فراہمی اور طواف کمپنیوں کے حجاج کے لیے گروپ بندی کا منصوبہ تیار کرنا، طواف قدوم کو آسانی کے ساتھ مکمل کرانا اور طواف کے دوران عازمین حج کو ہرممکن سہولت اور آسانی مہیا کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس پروگرام پر عمل درآمد کے لیے مسجد حرام کے دروازوں پر چار انسانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

انہیں شاہ عبدالعزیز گیٹ، شاہ فہد گیٹ، شاہ عبداللہ گیٹ اور باب السلام میں تقسیم کیا گیا ہے۔ڈاکٹر قزاز نے بتایا کہ اب تک طواف قدوم ادا کرنے والے عازمین کی تعداد 40,000 ہزار سے زاید ہوچکی ہے۔ ان میں 520 عازمین عرب ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔افریقی ممالک سے 450 عازمین حج اور جنوب مشرقی ایشیا کے عازمین حج کے لیے کمپنی 32,000 عازمین حج ،ترکیہ ، یورپ، امریکہ اور آسٹریلیا کے تقریباً 7400 عازمین حج نے طواف قدوم ادا کیا ہے۔


بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کا سعودی قہوے اور پھولوں سے استقبال

ریاض، 23جون :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بیرون ملک سے عازمین حج کے قافلوں کی حجاز مقدس آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسرے ملکوں سے بیت اللہ کے دیدارکا شرف حاصل کرنے کے لیے آنے والے عازمین کا مملکت میں والہانہ استقبال کیا جا رہا ہے۔بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج جشن کی فضا میں سعودی عرب میں پہنچ رہے ہیں جہاں پھولوں، سعودی قہوے، زمزم، کھجوروں اور تحائف سے ان کا استقبال کیا جا رہا ہے۔

ترکیہ ،یورپ، امریکا اور آسٹریلیا کے مسلمانوں کی طواف کمپنی کے مرکز نمبر 9 کے سربراہ نادر بن اسامہ پاشا نے بتایا کہ حجاج کرام کے لیے مکہ مکرمہ میں ان کی رہائش گاہوں پر آب زم زم کے ساتھ استقبالیہ پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔

سعودی عرب پہنچنے پرعازمین حج کی قہوے، کھجوروں، پھولوں اور مٹھائیوں سے تواضع کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ طواف کمپنیاں عازمین حج کو ان کی آمد سے لے کر وطن واپس رونگی تک مناسک حج کی ادائی میں آسانی اور سہولت کی بہترین خدمات فراہم کرتی ہیں۔ خادم حرمین شریفین کی طرف سے عازمین حج کے لیے دی جانے والی غیرمعمولی سہولیات ان کے علاوہ ہیں جو عازمین حج کے آرام وسکون، سلامتی اوران کی حفاظت کے پیش نظر دی گئی ہیں تاکہ عازمین اطمینان کے ساتھ مناسک حج ادا کرسکیں۔

حجاج کرام نے مقدس سرزمین پہنچنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مہمان نوازی اور حسن استقبال ان کے لیے حیران کن نہیں ہے۔انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد ب سلمان کی طرف سے حج کی سرپرستی اور عازمین حج کے لیے گراں قدر خدمات اور سہولیات کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button