بین ریاستی خبریں

پربھنی داعش معاملہ۔ ملزم محمد رئیس الدین کو بامبے ہائی کورٹ سےملی ضمانت۔

ممبئ۔ ۲۷/جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) آج بامبے ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ جسٹس ریوتی موہیتے ڈیرے اور جسٹس گیانچند ویریندر سنگھ بیشت نے پربھنی داعش معاملہ کے ملزم محمد رئیس الدین کی ضمانت عرضی جو کہ این آئی اے کورٹ کے رد فیصلے کے خلاف اپیل تھی اس پر اپنا فیصلہ صادر کرتے ہوئے انھیں ضمانت دے دی۔ رئیس الدین نے یہ ضمانت اپیل ۲۰۱۹ میں ممبئی ہائی کورٹ میں داخل کی تھی۔ تین سال کے طویل عرصے اور ممبئی ہائی کورٹ کے مختلف بنچیس کے روبرو سنوائی ہونے کے باوجود رئیس الدین کی ضمانت اپیل فیصلہ’ محفوظ ہونے کے عدالتی عمل سے قاصر رہ جاتی تھی۔

بالآخر مجوزہ بنچ کے روبرو اس ضمانت کی اپیل ۹/جون کو سنوائی کے لئے طے ہونے کے بعد اس کی مکمل سنوائی ہوئی اور دفاعی اور استغاثہ کے وکلاء نے ۹ اور ۱۰ جون کو اپنی اپنی بحث مکمل کی ۔جس کے بعد مجوزہ بنچ نے فیصلہ محفوظ کردیا تھا ۔ دفاعی وکلاء میں ایڈوکیٹ مبین سولکر نے ایڈوکیٹ عبدالرحیم بخاری کی معاونت سے جامع انداز میں اپنے نکات رکھے جبکہ استغاثہ کی جانب سے اسپیشل پی پی ارونا کامت پائی نے ضمانت اپیل کی مخالفت کرتے ہوئے با لترتیب ۹ اور ۱۰ جون کو طویل بحث کرتے ہوئے دفاعی وکلاء کے ہر نکتے کا جواب دینے کی پوری کوشش کی۔ عدالت نے آج اپنے حکم نامہ کے نفاذی حصہ کو کھلی عدالت میں سناتے ہوئے ملزم رئیس الدین کی ضمانت منظور کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button