بین الاقوامی خبریں

سعودی شہریوں کو بغیر ویزے کے شینگن ممالک کے سفرکی اجازت دینے پرغور

ریاض، 28جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے یورپی حکام کے ساتھ شینگن ممالک میں سعودی شہریوں کے بغیر ویزے کے داخلے کی سہولت فراہم کرنے کے معاملے پرتبادلہ خیال کیا اور اس سے متعلق تکنیکی پہلوؤں کو پورا کرنے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔یہ بات سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید الخریجی یورپی کمیشن کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف مائیگریشن اینڈ انٹرنل افیئرز میں ویزا پالیسی کے سربراہ دیمتری گیوٹاکوس اور ان کی ٹیم کے ساتھ تکنیکی مکالمے کے بعد بتائی۔

فریقین نے سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات اور تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔اسی تناظر میں ٹیم نے ریاض میں ایک میٹنگ منعقد کی جس کی صدارت سعودی وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے قونصلر امورسفیر تمیم الدوسری اور دمتری گیوٹاکوس نے کی۔اجلاس میں شنجن ممالک میں سعودی شہریوں کے داخلے کوآسان بنانے کے لیے ضروری طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ مملکت کے شہری بغیر ویزے کے اس خطے کے ممالک کا سفر کرسکیں۔دونوں فریقین نے سعودی عرب اور یورپی یونین کے ممالک کے درمیان مشترکہ مفادات کی تکمیل کے لیے تعاون اور مشاورت کو گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button