
واٹس ایپ سیکیورٹی کے نئے فیچرز

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)واٹس ایپ اپنے ڈیسک ٹاپ اور ویب ایپس میں سیکیورٹی کے لیے نئے فیچرز شامل کررہا ہے۔ واٹس ایپ صارفین کو اب اپنے اکاؤنٹ کو ویب یا ڈیسک ٹاپ پر لنک کرنے سے پہلے اس اکاؤنٹ کی تصدیق کرنی ہوگی۔ واٹس ایپ کے نئے فیچرزآنے والے ہفتوں میں عالمی سطح پر استعمال کی جائے گی۔
اینڈروئیڈ پر واٹس ایپ صارفین واٹس ایپ ویب یا ڈیسک ٹاپ کی توثیق کرنے کے لیے فیس یا فنگر پرنٹ انلاک کا استعمال کرسکتے ہیں۔ آئی فون صارفین کو اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کیلیے فیس آئی ڈی استعمال کرنا ہوگی۔ جب بھی صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو کسی نئے لیپ ٹاپ یا پی سی سے لنک کرتے ہیں تویہ سیکیورٹی تصدیق ہوجائے گی۔ اس کے ساتھ ، فون سے کیو آر کوڈ اسکین کرنے سے پہلے ہی یہ عمل نظر آئے گا۔



