بین الاقوامی خبریں

شیر خوار بچوں کو گاڑی میں بلکتا چھوڑ کرسفاک صہیونی پولیس والدین گرفتار کر کے لے گئی

غزہ،یکم جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اسرائیلی پولیس فورس نے گذشہ شب دو شیر خوار بچوں کو ایک گاڑی میں بند کر کے ان کے والدین کو بیت المقدس کے ایک حراستی مرکز میں منتقل کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق دونوں شیر خوار گاڑی میں بلکتے رہ گئے جب کہ قابض فوج نے انہیں گاڑی میں تنہا چھوڑ کر انسان دشمنی کا بدترین مظاہرہ کیا ہے۔قابض فورسز نے گذشتہ رات نوجوان انس عفانہ اور اس کی اہلیہ کو مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں واقع قصبے صورباھر سے اس وقت حراست میں لیا جب وہ اپنی گاڑی میں کہیں جا رہے تھے۔

صہیونی فورس نے دعویٰ کیا کہ عفانہ کے پاس شہر میں داخلے کا اجازت نامہ نہیں تھا۔گاڑی کے قریب شہریوں کا ایک ہجوم جمع ہو گیا۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ بات چیت کی۔ قبل ازیں قابض فورسز نے نوجوان اور اس کی بیوی کو بعد میں رہا کر دیا۔اس واقعے کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں کی طرف سے قابض فوج کے اس طرز عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطین دشمنی کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button