بین الاقوامی خبریں

ہانگ کانگ، چین سپردگی کے پچیس سال مکمل

لندن،یکم جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ہانگ کانگ کو چین کے حوالے کیے جانے کے پچیس برس مکمل ہونے پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جس کی سربراہی چینی صدر نے کی۔سابق برطانوی نو آبادی ہانگ کانگ کو بیجنگ کے حوالے کرنے کے پچیس برس مکمل ہونے پر منعقد کی گئی خصوصی تقریب کی صدارت چینی صدر شی جن پنگ نے کی۔ اس موقع پر جمہوریت نواز مظاہرین کے ممکنہ احتجاج کے تناظر میں سکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی۔ہانگ کانگ کے چین میں دوبارہ اتحاد کے پچیس برس مکمل ہونے پر جمعے کے دن ایک سرکاری تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اگرچہ اس تقریب میں چینی صدر شریک نہ ہوئے تاہم انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہانگ کانگ ہمیشہ ہی چین کا حصہ تھا اور بیرونی طاقتوں نے صرف وقتی طور پر ہی اس پر قبضہ کیا تھا۔اس تقریب کا آغاز پرچم کشائی کے ساتھ ہوا، ہانگ کانگ کی وکٹوریہ بندرگاہ پر چین اور ہانگ کانگ کے پرچم لہرائے گئے۔ اس موقع پر ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو جان لی نے اس تقریب میں شامل لوگوں کی تالیوں کے جواب میں ہاتھ اٹھا کر انہیں اپنی یکجہتی کا یقین دلایا۔ بعد ازاں شی جن پنگ ہانگ کانگ پہنچے، جہاں انہوں نے لی کی نئی حکومت کی ستائش بھی کی۔

چینی صدر نے ہانگ کانگ کو چین کے حوالے کیے جانے کے دن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ”اپنی دھرتی ماں کے ساتھ اتحاد کے ساتھ ہی ہانگ کانگ کے لوگ اپنے شہر کے مالک خود بن گئے تھے۔صدر شی نے مزید کہا کہ ہانگ کانگ کی حقیقی جمہوریت کا آغاز پچیس برس قبل اسی دن سے ہوا تھا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک طوفان کے بعد ہانگ کانگ کا ایک نیا جنم ہوا، جو ایک نئی توانائی کا حامل ہے۔کووڈ کی عالمی وبا کے شروع ہونے بعد صدر شی نے پہلی مرتبہ ہانگ کانگ کا دورہ کیا ہے۔

اس سے قبل وہ سن دو ہزار سترہ میں یکم جولائی کی تقریبات میں شرکت کی خاطر ہی ہانگ کانگ گئے تھے۔برطانیہ نے یکم جولائی سن انیس سو ستانوے کو ہانگ کانگ کا انتظام چین کے حوالے کیا تھا۔ کئی برسوں تک اس دن کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی سالانہ تقریبات کے دوران ہزاروں جمہوریت نواز مظاہرین پر امن احتجاج کرتے رہے ہیں۔

تاہم اس سال ہانگ کانگ کی بیجنگ نواز حکومت نے ممکنہ مظاہروں پر قابو پانے کی خاطر خصوصی انتظامات کیے اور سکیورٹی کی بھاری نفری بھی تعینات کی۔یکم جولائی کو منعقد ہوئی اس تقریب میں ہانگ کانگ کے نئے چیف ایگزیکٹو نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھایا۔ انہوں نے کیری لام کی جگہ یہ منصب سنبھالا ہے۔جان لی نے حلف اٹھانے کے بعد کہا کہ اس اقتصادی مرکز کی ترقی کا راز دراصل قانون کی حکمرانی میں ہی پنہاں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button