اسپورٹسسرورق

سیدمشتاق علی ٹرافی 2021 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی چارٹیموں کا اعلان

سیدمشتاق علی ٹرافی 2021 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی چارٹیموں کا اعلان

فائنل

نئی دہلی: ( اردودنیا.اِن) سید مشتاق علی ٹرافی 2021 کے سیزن میں اب صرف تین میچ باقی ہیں۔ ان میں سے دو سیمی فائنل ہیں جبکہ ایک فائنل ہے۔ یہ تمام میچ احمد آباد کے موتیرا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ جمعرات کو اس ٹی 20 ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی چار ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اس میں پنجاب ، تمل ناڈو ، بڑودہ اور راجستھان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پنجاب اور تامل ناڈو کی ٹیمیں 26 جنوری کو سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ، جبکہ بدھ 27 جنوری کو موتیرا کرکٹ اسٹیڈیم میں بڑدودہ اور راجستھان کی ٹیمیں سیمی فائنل میں داخل ہوگئیں۔ صرف یہی نہیں بی سی سی آئی نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ کون سی ٹیمیں پہلا اور دوسرا سیمی فائنل کھیلیں گی۔ سیمی فائنل جمعہ 29 جنوری کو موتیرا میں کھیلا جائے گا۔دوسرے اور چوتھے کوارٹر فائنل میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم تمل ناڈو اور راجستھان کی ٹیم کے مابین کھیلے گی۔

میچ 29 جنوری کو دوپہر 12 بجے سے احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ اسی کے ساتھ ہی دوسرا سیمی فائنل میچ پہلے اور تیسرے کوارٹر فائنل میچ جیتنے والی ٹیم پنجاب اور بڑودہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ کوارٹر فائنل میچ ہارنے والی ٹیموں میں بہار ، ہریانہ ، ہماچل پردیش اور کرناٹک شامل ہیں، جن کا سفر ختم ہوچکا ہے۔ یہ میچ جمعہ کی شام سات بجے سے کھیلا جائے گا۔

سیمی فائنل جیتنے والی دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا جانا ہے۔ سید مشتاق علی ٹرافی 2021 کا فائنل میچ 31 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ یہ میچ اتوار کی شام 7 بجے سے کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد آئی پی ایل سے ٹھیک پہلے کیا گیا ،

کیونکہ فرنچائزز کی نگاہ ان کھلاڑیوں پر بھی ہوںگی جنہوں نے 18 فروری کی نیلامی میں سید مشتاق علی ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ آئی پی ایل کی فرنچائزز سیمی فائنل اور فائنل پر بھی نگاہ رکھے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button