بین الاقوامی خبریں

الجزائر میں اخبار کا ایڈیٹر غلط تصویر چھاپنے پر ملازمت سے سبکدوش

دبئی، 2جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) الجزائر کے حکومتی ترجمان اخبار ’’الشعب‘‘ کے ایڈیٹر کو اپنی پیشہ وارانہ زندگی کی ایک فاش غلطی کے سبب ملازمت سے ہاتھ دھونے پڑ گئے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’’الشعب‘‘ نامی اخبار کے مدیر مصطفی ھمیسی نے اپنے اخبار کے صفحہ اول پر الجزائر فٹبال ٹیم کے بجائے مراکش کی فٹ بال ٹیم کی تصویر شائع کر دی تھی۔اس ’جرم‘ کی پاداش میں الجزائر کے وزیر اطلاعات نے مصطفی ھمیسی کو ملازمت سے برخاست کر دیا۔بحیرہ روم کھیلوں کے مقابلوں میں فرانس کی ٹیم کا الجزائر کی ٹیم کے ساتھ فائنل میچ تھا جس کی کوریج کے لیے شائع کی جانے والی خبر میں ’’الشعب‘‘ اخبار نے الجزائر کے بجائے مراکش کی فٹ بال ٹیم کی تصویر شائع ہو گئی۔

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب الجزائری وزارت مواصلات کے نشر ہونے والے بیان کے مطابق مصطفی ھمیسی کو ’’الشعب‘‘ نامی جنرل گزٹ اخبار کی ادارتی ذمہ داری سے ایک فاش غلطی کی بنا پر سبکدوش کیا جا رہا ہے۔اعلان میں مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔ ان کی جگہ ’’المساء ‘‘ نامی سرکاری اخبار کے ایڈیٹر کو ’الشعب‘ کا نگران ایڈیٹر مقرر کیا گیا ہے۔بلاگرز اور آن لائن جرنلزم سے وابستہ افراد نے جمعرات کے روز شائع ہونے والے ’’الشعب‘‘ کے اس ایڈیشن کی تصویر شیئر کی ہے جس میں الجزائر فٹ بال ٹیم کے بجائے مراکش کی انڈر 18 فٹبال ٹیم کی تصویر نمایاں طور پر شائع ہوئی۔

یاد رہے کہ الجزائر اور مراکش کے درمیان سفارتی تعلقات گذشتہ ایک برس سے کشیدہ چلے آ رہے ہیںاس گروپ میں فرانس نے الجزائر کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جہاں اس کا مقابلہ ترکی سے ہو گا۔الجزائر ایک گذشتہ میچ میں مراکش کے ہاتھوں شکست کی وجہ سے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی نہ کر سکا جبکہ الجزائر نے سپین کو ایک میچ میں شکست دی تھی۔بحیرہ روم کی 19 کھیلوں کے مقابلے اوران میں ہفتے کے روز شروع ہوئے۔ ان میں چھبیس ملکوں سے 3400 اتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں اٹھارہ کا تعلق پورپی ملکوں۔ پانچ کا افریقی ممالک اور تین کا تعلق ایشیائی ملکوں سے ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button