شامی حاجی کے تأثرات : دُنیا کا کونا کونا گھوما ،لیکن جو مہمان نوازی اور سخاوت سعودی میں ہے، کہیں نہیں
ریاض، 6جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) شام سے تعلق رکھنے والے اور کردستان کے علاقے میں مقیم حاجی مروان صالح عمر نے مکہ مکرمہ میں اپنی آمد کے احساسات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے بہت سے ممالک کا دورہ کیا اور ہمیں سعودی عرب جیسا ملک نہیں ملا۔ دنیا کے کسی بھی ملک میں اتنی سخاوت اور مہمان نوازی نہیں جتنی کہ سعودی عرب میں ہے۔ سعودی عرب کے لوگ بہت مہمان نواز اور سخی ہیں۔ وہ عازمین حج کی بے پناہ خدمت کرتے ہیں۔یہ ایک ویڈیو کلپ کے ذریعے مروان صالح نے ’اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں حج جیسی اس نعمت سے نوازا۔ سعودی عرب آنے کا بہت شوق تھا۔
اس بار حج پرآیا تو پتہ چلا کہ سعودی عرب بہت مہمان نواز اور سخی ملک ہے۔شامی حاجی نے مملکت کی طرف سے حج کے سفر کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے کی جانے والی عظیم کوششوں کی تعریف کی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اور میرے والد ہم حج کے لیے آئے ہیں۔ خدا کا شکر ہے، میرے والد حج کے لیے نامزد کیے گئے، کیونکہ ان کی عمر اس سال حج کے نظام کے لیے مقرر کردہ قانونی عمر سے زیادہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مملکت حج کا اہتمام وقار کے ساتھ کرتی ہے اور ہم نے مکہ کی مسجد حرا م میں ہزاروں حجاج کرام کو طواف کرتے ہوئے دیکھا اور وہاں سعودی مرد خلوص اور ایثار کے ساتھ حجاج کی خدمت کر رہے ہیں اور میں ان کوششوں کے لیے انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔



