اسپنر نعمان علی : 71 سالہ تاریخ میں کارنامہ انجام دینے والے پہلے بالر

کراچی : (ایجنسیاں)کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے لئے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے نعمان علی نے دوسری اننگ میں مہمان ٹیم کا تختہ پلٹ دیا۔ اس بائیں ہاتھ کے اسپنر (نعمان علی) نے تجربہ کار مہمان بلے بازوں کے دانت کھٹے کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کی۔
پہلی اننگ میں دو وکٹیں لینے والے نعمان علی نے 25.3 اوورز میں 8 میڈن اوورکرتے ہوئے35رن دے کر5وکٹ حاصل کیا اور اس کے ساتھ ہی نعمان علی5 وکٹیں حاصل کر کے یہ کارنامہ دکھایا,
جو کوئی اور باولر ٹیسٹ کرکٹ میں پچھلے 71 سالوں میں نہیں کرسکا تھا۔ عمر کے اس مرحلے میں پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے نعمان علی کو ضرور بہت فخر محسوس ہوا ہوگا کہ اگرچہ موقع دیر سے آیا لیکن بہت ہی زیادہ درست آیا۔
بتادیں کہ بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کی عمر 34 سال 114 دن ہے. اور وہ ٹیسٹ کرکٹ میں گذشتہ 71 سالوں میں اپنے پہلے ٹیسٹ میں 5 وکٹ لینے والے سب سے عمررسیدہ اسپنر بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ نعمان علی پچھلے 87 برسوں میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے اسپن بالر ہیں۔
ساتے ہی نعمان علی پہلے ہی ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے بائیں ہاتھ کے اسپنر بن چکے ہیں۔ بتا دیں کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں نعمان علی نے 48 میچوں میں 202 وکٹیں حاصل کی ہیں اور اس میں سے انہوں نے 32 سال کی عمر میں پچھلے تین سالوں میں تقریبا55فیصد وکٹیں حاصل کی ہیں۔
نعمان علی سال 2018-19 میں گھریلو قائداعظم ون ڈے کپ میں اپنی ٹیم خان ریسرچ لیبارٹریز کے سب سے کامیاب بولر تھے۔ اس کے بعد نعمان علی نے 9 میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کی۔ اسی دوران اس سال قائداعظم فرسٹ کلاس (چار روزہ) کرکٹ میں نعمان نے 8 میچوں میں 43 وکٹیں لے کر سلیکٹرز کواپنی طرف دیکھنے کو مجبور کیا تھا۔



