
رام گڑھ میں نابالغ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری ،ملزمان گرفتار

رام گڑھ ؍رانچی :( اردودنیا.اِن ) رام گڑھ کے علاقہ کوجو تھانہ علاقہ میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آگیا۔ شکایت درج کرنے کے بعد دونوں ملزمان وشال بھویان اور موکیندر مانجھی کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ کوجو تھانہ انچارج نے بتایا کہ پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
متأثرہ کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اسے طبی معائنے کے لئے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ متأثرہ نے تھانے میں بتایا کہ وہ 26 جنوری کی شام گھر سے باہر آئی تھی، سامان لے کر لوٹتے وقت اسے اپنے ہی گاؤں کے وشال اور مو کیند نے اغوا کرلیا، موکیندر اسے اپنے گھر لے گیا،جہاں وشال اور موکیندر نے اس کے ساتھ زیادتی کی،
اس نے دھمکی بھی دی کہ اگر کسی کو بتایا گیا تو جان سے مار ڈالیں گے، تاہم لڑکی جب گھر آئی تو سارا ماجرا بھابھی کو بتادیا۔ لڑکی کے اہل خانہ نے تھانہ میں شکایت کرنا چاہا ، لیکن جب ملزموں کو اس کا پتہ چلا تو وہ گھر آئے اور گھر والوں پر دھونس اور حملہ کرنا شروع کردیا۔
وہ تھانے میں شکایت کرنے کے بجائے سمجھوتہ کرنا چاہتے تھے۔خیال رہے کہ دونوں ملزم بالغ ہیں اور زیر تعلیم بھی ہیں۔ ایک گریجویٹ کا طالبعلم ہے اور دوسرا میٹرک میںپڑھتا ہے ، پولیس دونوں کامجرمانہ ریکارڈ بھی کھنگال رہی ہے ۔



