سینٹیاگو:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)#چلی کے مچھیروں نے طوفان اور زلزلے کا پیغام لانے والی طویل القامت مچھلی پکڑلی۔ میڈیا کے مطابق جنوبی امریکی ملک چلی کے مچھیروں نے 16 فٹ لمبی oarfish نامی مچھلی پکڑی ہے جو عموماً سمندر کی گہرائیوں میں رہتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ مچھلی سطح سمندر پر نظر آنا شروع ہوجائے تو مطلب زمین کی ٹیکٹونک پلیٹوں کی جگہیں تبدیل ہورہی ہیں۔ چلی کے مقامیوں کا خیال ہے کہ مچھلی جب سطح سمندر پر آتی ہے تو طوفان اور زلزلے لاتی ہے تاہم سائنس نے اب ایسے خیالات کی تصدیق نہیں کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق oarfish مچھلی گہرے پانی میں رہتی ہے لیکن سطح پر صرف اس صورت میں نظر آتی ہے کہ جب یہ بیمار ہو، مر رہی ہو یا افزائش نسل کرنا ہو۔ مچھلی کی کاٹنے میں پھنسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک 1 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔



