سرورققومی خبریں

19اپوزیشن پارٹیوں نے صدرکے خطاب کابائیکاٹ کیا

19اپوزیشن پارٹیوں نے صدرکے خطاب کابائیکاٹ کیا,کانگریس کاپارلیمنٹ میں احتجاج،زرعی قوانین واپس لینے کامطالبہ

پارلیمنٹ
PTI

نئی دہلی ؛ (اردودنیا.اِن) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی سربراہی میں پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ اور19اپوزیشن پارٹیوں نے صدرجمہوریہ کے خطاب کابائیکاٹ کیاہے ۔اپوزیشن پارٹیوں نے نئے زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعہ کوپارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں دھرنا دیا۔

کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ نے بجٹ اجلاس کے پہلے دن پارلیمنٹ کمپلیکس میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے دھرنا دیا۔ اس احتجاج میں رایل گاندھی کے علاوہ پارٹی کے رہنما ادھیر رنجن چودھری ، چیف وہپ کوڈکونیل سریش اور دیگر بہت سے ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ نے کالا قانون واپس لواورنریندر مودی ، کسان مخالف کے نعرے بھی لگائے۔

سریش نے کہا ہے کہ تینوں قوانین کے خلاف لاکھوں کسان دو ماہ سے سڑکوں پر ہیں ، لیکن حکومت ان کی بات نہیں مان رہی ہے۔ہم اس سیشن میں حکومت پر مکمل دباؤ ڈالیں گے کہ وہ کسان مخالف قوانین کو واپس لے۔کانگریس سمیت مختلف اپوزیشن جماعتوں نے بھی کسانوں کی تحریک کی حمایت میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کیا۔

3 نئے زرعی قوانین کولے کرکانگریس ممبران پارلیمنٹ نے لوک سبھا میں کیاہنگامہ

متعلقہ خبریں

Back to top button