سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

ماں کا دودھ یا ایک سائنسی حیرت کدہ

ماں کا دودھ ایسا قدرتی دودھ جس کی غذائیت وقت کے ساتھ تبدیل ہوتی ہے

اپنے بچوں کی عمر کے پہلے پورے ایک سال کے دوران میں نے اپنے دونوں بچوں کو بوتل کے دودھ کی بجائے اپنا دودھ پلایا۔ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ ننھے بچوں کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک ماں کا دودھ ہی ہوتا ہے اور یہ چیز بچے کی دماغ کی نشونما، اس کے مدافعتی نظام اور اس کے نظام ہضم کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتی ہے۔ اسی لیے میں بہت خوش تھی کہ میں نے دونوں بچوں کو اپنا دودھ پلایا تھا۔لیکن جب میں آلودگی کے بارے میں اپنی کتاب کے لیے تحقیق کر رہی تھی اور میں نے اپنا خون ٹیسٹ کرایا تو معلوم ہوا کہ میرے جسم میں ایک عرصے سے زہریلے کیمیائی مادے موجود رہے ہیں۔ مجھے تب پتہ چلا کہ کچھ ایسی جراثیم کش ادویات جن پر تقریباً چالیس پہلے پابندی لگائی جا چکی تھی، ان کی باقیات بھی میرے خون میں موجود تھیں۔

اب اس بات کے شواہد بھی سامنے آ چکے ہیں کہ خوراک میں شامل کچھ کیمیائی مادے ایسے ہوتے ہیں جو ماں کے دودھ کے ذریعے بچے میں بھی منتقل ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ڈبے کے دودھ میں بھی زہریلے کیمیائی مادے اور مضرِ صحت بیکٹیریا موجود ہو سکتے ہیں۔ اس کی مثالیں ہمیں حالیہ برسوں میں اس وقت دکھائی دیں جب فارمولا مِلک کے کچھ نمونوں پر پابندی لگا دی گئی اور انھیں دکانوں سے واپس کمپنیوں کو بھجوانا پڑا۔ان باتوں نے مجھے سوچنے پر مجبور کر دیا کہ ہمارے بچے دنیا میں آنے کے بعد جو پہلی خوراک کھاتے ہیں اس میں نہایت مفید اجزاء کے ساتھ ساتھ ایسی کیا چیزیں شامل ہوتی ہیں جو نہ صرف مضرِ صحت بلکہ کبھی کبھی زیریلی بھی ہو سکتی ہیں۔

ان چیزوں کے خطرات سے آگاہی کے بعد یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ بچوں کے لیے دستیاب خوراک، چاہے وہ ماں کا دودھ ہو یا فارمولا مِلک ہو، ہم اس میں بہتری پیدا کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں تا کہ ہم اپنے بچوں کو ان کی زندگی کے آغاز میں جہاں تک ممکن ہو بہترین خوراک دے سکیں۔ہمیں ان چیزوں کو بحثیت مجموعی دیکھنا چاہیے۔ میرا تعلق کینڈا سے ہے لیکن مجھے اب بھی یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ ڈبے کے دودھ اور چھوٹے بچوں کی دوسری امریکی چیزوں میں ہائی فرکٹوز والا کارن سِیرپ کتنا زیادہ ہوتا ہے۔

بچوں کی خوراک میں تبدیلی کے لیے ماؤں کو مہم چلانا ہوگی۔ انھیں یہ کہنا ہوگا کہ ہمیں بچوں کی خوراک کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کی جائیں، خاص طور پر ڈبے والے دودھ کے بارے میں، کیونکہ ہمارا بچہ روزانہ یہی چیزیں کھاتا ہے۔ اگرچہ ماں کے دودھ کی طرح فارمولا مِلک میں ہر روز تبدیلی نہیں لائی جا سکتی لیکن ہمیں یہ تو پتہ ہونا چاہئے کہ ڈبے والے دودھ میں کیا کچھ شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button