نئی دہلی ،24 جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ہندوستان میں بھی تین کیسز کی تصدیق کے بعد اب منکی پوکس نے دہلی میں بھی دستک دی ہے۔دہلی میں ایک شخص منکی پوکس وائرس سے متاثر پایا گیا۔ یہ بھی خبر ہے کہ اس شخص نے بیرون ملک سفر نہیں کیا تھا۔اس کا صاف مطلب ہے کہ دہلی میں منکی پوکس کے زیادہ کیسز ہیں۔ دنیا نے کورونا وائرس کے ساتھ جینا سیکھ لیا تھا کہ اب دنیا میں ایک اور بڑے وائرس کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔مونکی پوکس نے کئی ممالک میں تباہی مچا دی ہے۔
یہ دنیا کے ساٹھ سے زیادہ ممالک میں پھیل چکا ہے۔ہندوستان میں بھی تین کیسز کی تصدیق کے بعد اب منکی پوکس نے دہلی میں بھی دستک دی ہے۔ بیرون ملک سفر کے بعد واپس آنے والے لوگ ایک بار پھر آزاد گھوم رہے ہیں اور پوری دہلی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔واضح ہو کہ ماہرین نے منکی پاکس کے پھیلاؤ میں ہم جنس پرستانہ غیر فطری جسمانی تعلقات کو ذمہ دار قرار دیا ہے ۔



