بین الاقوامی خبریں

برفانی تودے میں ڈھائی گھنٹے دبا 50 سالہ شخص زندہ باہر نکل آیا

برفانی تودے میں ڈھائی گھنٹے دبا 50 سالہ شخص زندہ باہر نکل آیا

شخص

پیرس: (اردودنیا.اِن) فرانس میں پہاڑوں کے درمیان اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے ایک 50 سالہ شخص برفانی تودہ گرنے سے ڈھائی گھنٹے تک برف میں دبا رہا ،لیکن حیرت انگیز طور پر خود کو نکال بھی لیا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی نے امدادی کارکنان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کو ایک 50 سالہ شخص کسی بھی حفاظتی سامان کے بغیر اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ پہاڑ پر چہل قدمی کر رہا تھا۔

ساوئی ریجن کی مقامی پولیس نے ٹوئٹر پر لکھا کہ تقریباً ایک سو لوگوں نے دو گھنٹے 40 منٹ تلاش کے بعد اس شخص کو زندہ نکال لیا۔ برف زیادہ ہونے کی وجہ سے امدادی ٹیم کے سراغ رساں کتے بھی اس شخص کو تلاش نہیں کر پا رہے تھے، لیکن مخصوص پہاڑی پولیس کی ٹیم سیل فون کی سرگرمیوں کو ٹریک کرکے ان تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔امدادی ٹیم کے ایلگزینڈر گریتھر نے مقامی نیوز چینل فرانس تھری کو بتایا کہ میرے خیال میں یہ ایک معجزہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس شخص کوآٹھ فٹ نیچے سے نکالا گیا۔ ایلگزینڈر گریتھر نے مزید کہا کہ انہیں ایک درخت نے بچایا، اس سے وہ نیچے آنے والی برف کی زد میں پوری طرح آنے سے بچ گئے۔ برف نے انہیں گھیر لیا تھا ،لیکن ان کے گرد ہوا کے لیے خالی جگہ تھی۔

جمعرات کو مذکورہ علاقے میں برفانی تودہ گرنے کے امکانات بہت زیادہ تھے اور امدادی کارکنان نے سیاحوں پر زور دیا تھا کہ باہر نکلنے سے پہلے برف کی صورتحال دیکھ لیں۔

والدہ کی لاش کو 10 سال تک فریزر میں چْھپا کر رکھنے والی خاتون گرفتار

متعلقہ خبریں

Back to top button