تلنگانہ کی خبریں

ٹیچرس کے ریشنلائزیشن کا عمل بہت جلد شروع ہونے کا امکان

ضلع کو یونٹ بناکر شیڈول جاری کیا جائے گا، ٹیچرس سے آپشنس لئے جائیں گے

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ریاست میں بہت جلد ٹیچرس کے ریشنلائزیشن کا عمل شروع ہوگا۔ حکومت نے ٹیچرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مخلوعہ جائیدادوں کا واضح اندازہ لگانے کے لئے ریشنلائزیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بعد ہی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے۔ ایک دو دن میں ریشنلائزیشن کے عمل کا آغاز ہوجائے گا۔ ریشنلائزیشن کے حصہ کے طور پر ضلع کو یونٹ بناتے ہوئے ٹیچرس کو پہلے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ ریاست میں ٹیچرس کی بڑی تعداد میں مخلوعہ جائیدادیں ہیں۔

ان کے تقررات میں چند تکنیکی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ بالخصوص چند اسکولس میں طلبہ کی تعداد کم ہے۔ چند اسکولس میں ٹیچرس کی تعداد کم ہے۔ چند اسکولس میں ٹیچرس کی تعداد کم ہے اور طلبہ کی تعداد زیادہ ہے جس سے طلبہ کی صحیح طور پر تعلیم نہیں ہورہی ہے۔ ان مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے ٹیچرس کا ریشنلائزیشن کیا جارہا ہے۔ دو سال قبل اس عمل کو شروع کیا جانے والا تھا تاہم کورونا بحران کے باعث اسکولس میں بدستور تعلیم جاری نہیں رہی جس کی وجہ سے اس کو عملی جامہ نہیں پہنایا جاسکا۔ ریاست بھر کے سرکاری اسکولس میں کتنے طلبہ زیرتعلیم ہیں ان طلبہ کے لئے کتنے ٹیچرس کی ضرورت ہے۔

ریشنلائزیشن کے عمل سے ہی اس کا پتہ چلتا ہے۔ ٹیچرس کی سینیاریٹی کی بنیاد پر ہی ریشنلائزیشن کیا جائے گا۔ توقع کی جارہی ہے کہ بہت جلد ریشنلائزیشن کے لئے شیڈول جاری کیا جائے گا۔ اضلاع کے اساس پر شیڈول کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس عمل میں ٹیچرس سے آپشنس لیا جائے گا۔ آپشنس کا اندراج کرنے والوں کی سینیاریٹی کو ترجیح دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button