
انگلینڈ کی ٹیم نے دوسرا کورونا ٹیسٹ پاس کیا، اسٹوکس ، آرچر ، برنس نے پریکٹس شروع کی

چنئی : (اردودنیا.اِن) آل راؤنڈر بین اسٹوکس ، فاسٹ بولر جوفرا آرچر اور ریزرو اوپنر روری برنس نے چھ ہفتے کی سخت قرنطین کے بعد ہفتے کو چیپاک میں پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا جبکہ انگلینڈ کے باقی کھلاڑی دوسرے کورونا ٹیسٹ میں منفی پائے گئے۔ یہ تینوں سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہیں تھے۔ اسٹوکس اور آرچر کو توازن برقرار رکھنے کے لئے آرام دیا گیا تھا جبکہ برنس اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے سبب دورے سے باہر تھے۔
یہ تینوں اپنے ساتھیوں سے قبل ہندوستان پہنچ چکے تھے اور تینوں نے آر ٹی ،پی سی آر ٹیسٹ مکمل کرنے کے بعد نیٹ پر پریکٹس کی۔انگلینڈ کے میڈیا منیجر ڈینی روبن نے کہاکہ کھلاڑیوں کے پہلے گروپ آرچر ، برنس ، اسٹوکس نے آج پریکٹس کی۔
وہ اگلے تین دن تک ہر دن دو گھنٹے پریکٹس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی رہا ہے۔انگلینڈ کی ٹیم 2 فروری سے پریکٹس شروع کرے گی۔ پہلا ٹیسٹ 5 فروری سے کھیلا جائے گا۔
30 ہزار شائقین یومیہ اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے میچ 8 فروری سے شروع ہوگاٹینس ٹورنامنٹ



