وزراء ‘ ارکان اسمبلی ‘ اور بڑے تاجرین گوا اور نیپال کے جوئے خانوں کے مستقل گاہک
فلمی اداکارہ ملیکا شراوت کو ایک کروڑ روپئے کی ادائیگی ، امیشا پٹیل ، ممیت خان اور ایشا ریبا نے نیپال اور گوا میں جلوے بکھیرے ‘ تلگو ریاستوں میں سنسنی
چیکوٹی پراوین کے لیپ ٹاپ و فون سے کئی حیرت انگیز انکشافات
حیدرآباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)چیکوٹی پروین اور مادھو ریڈی کی جانب سے نیپال اور گوا میں چلائے جانے والے جوئے خانہ کے ریاکٹ میں ای ڈی کی جانچ سے کئی دلچسپ اور حیرت انگیز حقائق منظر عام پر آئے ہیں ۔ ان دونوں کے رابطے میں گریٹر حیدرآباد کے تین وزراء دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے 20 سے زیادہ موجودہ اور سابق ارکان اسمبلی سے تال میل ہونے کا پتہ چلا ہے ساتھ ہی فلمی ستاروں اور تاجرین بھی اس نیٹ ورک کا حصہ رہے ہیں ۔ نیپال اور گوا میں جوئے کا کاروبار قانونی ہونے کی وجہ سے خصوصی طیاروں سے تلگو ریاستوں کے تاجروں اور جوا کھیلنے کے شوقین لوگوں کو لایا جاتا تھا ۔
ان کی تفریح اور موج مستی کیلئے بالی ووڈ ، ٹالی ووڈ ، ہالی ووڈ کے ستاروں کو بھی کسینو کیلئے طلب کیا جاتا ہے۔ ای ڈی کی جانچ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملیکا شراوت کو تین دن کیلئے ایک کروڑ روپئے ادا کئے گئے تھے ۔ اس کے علاوہ امیشا پٹیل تلگو فلموں میں ایٹم سانگ سے شہرت حاصل کرنے والی ممیت خان ٹالی ووڈ اداکارہ ایشا ریبا ، ڈمپل حیاتی کوریوگرافر فنیش اچاریہ ان ستاروں میں شامل ہیں ۔ جنہوں نے جوئے خانوں میں دھوم مچائی ہے ۔ خاص طور پر نیپال کے جوئے خانہ میں آنے والی ملیکا شراوت تین دن تک وہاں رہی جنہیں ایک کروڑ سے زائد معاوضہ ادا کیا گیا ۔ اس طرح امیشا پاٹل کو 80 لاکھ مشہور بالی ووڈ اداکار گوندا کو 50 لاکھ ڈمپل حیاتی ایشا ربا کو 40 لاکھ ۔ ممیت خان کو 20 لاکھ روپئے ادا کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔
ان فلمی ستاروں کو معاوضہ حوالے کے ذریعہ ادا کیا گیا یا اکاونٹ سے دیا گیا ‘اس کی ای ڈی جانچ کر رہی ہے ۔ چیکوٹی پروین کی قیام گاہ پر ای ڈی کے عہدیداروں نے صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جانچ کی اور اس کا فون و لیاب ٹاپ کو ضبط کرلیا ۔ اس کے علاوہ چند اہم دستاویزات کو بھی ضبط کرلیا ۔ اس کے علاوہ کڑتال میں چیکوٹی پروین کے فارم ہاوز کے علاوہ بنجارہ ہلز میں واقع اس کے دفتر پر دھاوا کیا گیا ۔ اس کی رینج روور کار کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ اور چند دستاویزات ضبط کئے گئے ۔
عہدیداروں کو جانچ کے دوران پتہ چلا ہے کہ کئی وزراء ، عوامی منتخب نمائندوں ، عہدیداروں ، فلم ستاروں ، تاجرین سے چیکوٹی پروین کے لین دین ہونے کی نشاندہی ہوئی ہے ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ وہ صرف جوئے خانہ چلا رہے ہیں مگر اس کا اصل حوالہ کاروبار ہونے کا شبہ کیا جارہا ہے ۔
گریٹر حیدرآباد کے چار میں تین وزراء کے جوئے خانوں سے روابط ؟
ضبط کردہ دستاویز سے پتہ چلا ہے کہ اس کے تعلقات چار حوالہ آپریٹرس سے ہیں ۔ گریٹر حیدرآباد کے تین وزراء کے نام لئے جارہے وہ کون ہیں اس کا پتہ نہیں چلا ہے ۔ مگر گریٹر حیدرآباد سے کابینہ کی نمائندگی چار وزراء ٹی سرینواس یادو ، ملاریڈی ، محمد محمود علی اور سبیتا اندرا ریڈی کرتے ہیں ۔ دونوں تلگو ریاستوں کے 16 ارکان اسمبلی اور اہم شخصیتیں چیکوٹی پروین کے جوئے خانہ کے مستقل گاہک ہیں ۔ جینائی کے مشہور جویلری تاجر کے علاوہ تلگو ریاستوں کے شہرت یافتہ جویلری تاجرین سے بھی ان کے تعلقات ہیں ۔ ای ڈی عہدیداروں نے 20 گھنٹوں تک گھر اور آفس میں دھاوا کرنے کے بعد انہیں پیر کو جانچ کیلئے حاضر ہونے کی نوٹس دی ہے ۔ چیکوٹی پروین نے کہا کہ جہاں تک منی لانڈرنگ کا معاملہ وہ ای ڈی کے عہدیداروں کو جواب دیں گے ۔
Join Urdu Duniya WhatsApp Grouphttps://chat.whatsapp.com/HwtoPVJ25qU2rJOcEIUjtJ https://play.google.com/store/apps/details?id=com.urdu.urduduniya |
میڈیا کے سوالات کا جواب دینے کیلئے وہ تیار نہیں ہیں ۔ چیکوٹی پروین کی بھاری رقم سونا اور دستاویزات کے علاوہ لاکرس کو ای ڈی کے عہدیداروں نے ضبط کرلیا ہے ۔ مادھو ریڈی کی کار کو ایم ایل اے کا اسٹیکر ہونے کا ای ڈی عہدیداروں نے سخت نوٹ لیا ہے ۔ وہ بھی ریاستی وزیر لیبر ملاریڈی کا ہونے پر سنسنی پیدا ہوگئی ہے ۔ جب اس مسئلہ پر ریاستی وزیر سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اسٹیکر کی معیاد مارچ 2022 مکمل ہونے کی وجہ سے وہ اس کو پھینک چکے تھے ۔ اس کا کلر زیراکس نکالتے ہوئے مادھو ریڈی نے اپنی کار کو لگالیا ہوگا ۔ اس کے خلاف پولیس سے شکایت کی جائے گی ۔ چیکوٹی پروین کی دعوتیں کافی شہرت رکھتی ہیں ۔ وہ سیاستدانوں ، تاجرین اور اعلی عہدیداروں کو گوا اور نیپال میں دعوتیں دیتا ہے۔



