معاہدۂ ابراہیم کے بعد دبئی-اسرائیل کے درمیان ایک ارب درہم کی تجارت
دبئی : (ایجنسیاں) دبئی اور اسرائیل کے درمیان گذشتہ پانچ ماہ کے دوران میں دوطرفہ تجارت کا حجم ایک ارب درہم (27 کروڑ 20 لاکھ ڈالر) تک پہنچ گیا ہے۔اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے گذشتہ سال اگست میں معمول کے تعلقات استوار کرنے سے اتفاق کیا تھا اور ان کے درمیان امریکہ کی ثالثی میں ستمبر میں وائٹ ہاؤس میں معاہدۂ ابراہیم کے نام سے امن معاہدہ طے پایا تھا۔
دبئی کے میڈیا دفتر نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ امارات نے اسرائیل سے معمول کے کاروباری تعلقات استوار ہونے کے بعد ساڑھے 32 کروڑ درہم مالیت کی اشیاء درآمد کی ہیں اور اس کو 60 کروڑ 70 لاکھ درہم مالیت کی اشیاء برآمد کی ہیں۔اسرائیل کے وزیر برائے سراغرسانی ایلی کوہن نے اگست میں ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ سالانہ تجارت چار ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔کویت: فضائی مسافروں پر نیا ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ




